راجن پور میں کچے کے علاقے سےڈاکوؤں کی جانب سے اغوا کیے گئے پولیس اہلکاروں کے بدلے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راجن پور میں جیون کے علاقے سونمیانی میں تعینات دو پولیس اہلکاروں کو ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں پولیس اہلکار رات 1 بجے کے قریب اپنی ڈیوٹی سے واپس لوٹ رہے تھے، کہ ڈاکوؤں نے تھانے کے پاس موجود چوکی سے اغواء کرلیا تھا۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کا تعلق سکھانی اور لنُڈ گینگ سے ہے جبکہ ڈاکوؤں کی جانب سے مغوی پولیس اہلکاروں کے بدلے ڈاکوؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
جبکہ پولیس کی جانب سے آپریشن اور مذاکرات دونوں آپشنز کے ذریعے اہلکاروں کی بازیابی پرغور و فکر کیا جارہا ہے۔
تاہم ابھی تک کسی بھی آپشن پرعمل درآمد سامنے نہیں آیا ہے۔