ویسے تو گھر کی ہر ایک چیز کی صفائی کی جاتی ہے چاہے واش روم ہو یا پھر اسٹور روم، کچن ہو یا پھر غسل خانہ۔ ہر جگہ کو صاف رکھتے ہیں لیکن ایک جگہ ایسی بھی ہے جہاں ہمارا دھیان نہیں جاتا اور وہ جگہ یوں ہی دھول مٹی میں رہتی ہے۔
کمرے میں کئی ایسی جگہیں موجود ہیں جہاں دھول مٹی، مکڑی کے جالے موجود ہوتے ہیں جو کہ سانس کی بیماری سمیت دیگر بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں۔
ایسے ہی چند جگہوں کے بارے میں ہم آپ کو بتائیں گے۔
پنکھے کے پروں پر موجود دھول مٹی:
اے سی آنے کے بعد اکثر لوگ پنکھوں کو صاف کرنا بھول جاتے ہیں، اور کئی مرتبہ جب پنکھوں کو صاف کیا جاتا ہے تو دیگر چیزیں بھی گندی ہوجاتی ہیں۔ لیکن بہت ہی آسان طریقے سے پنکھوں کو صاف کیا جاسکتا ہے۔ پنکھے کے پروں کو تکیہ کے کور سے باآسانی صاف کرسکتے ہیں، تکیہ کے کور میں پروں کو ڈالیں، تاکہ پروں پر موجود دھول تکیہ کے کور میں رہ جائے۔
کارپٹ پر موجود دھبہ:
کارپٹ عام طور پر گھر کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے مگر کارپٹ پر موجود دھبے اس خوبصورتی کو ختم کرسکتے ہیں۔ سرکہ اور پانی کومکس کرلیں، اس مکسچر کو دھبے کے مقام پر ڈالیں اور استری کی مدد سے اس دھبے سے نجات پائیں۔
سطح پر موجود دھول:
دھول مٹی کا ہونا عام بات ہے، اس کے لیے مہنگا اسپرے لینے کی ضرورت نہیں بلکہ گھر کا بنا اسپرے بھی کارآمد ہوسکتا ہے۔ قدرتی چیزوں سے بنا یہ اسپرے آپ کے لیے کارآمد ہوسکتا ہے۔ کیسٹل کا صابن اور پانی کی مدد سے اسپرے کو بنایا جاسکتا ہے۔
کیسٹل کا صابن جو کہ ویجیٹیبل آئل ہوتا ہے، جو کہ قدرتی بھی ہوتا ہے اور نقصان دہ کیمیکل سے بھی پاک۔ دھول مٹی کے خلاف یہ اسپرے کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔
لیمپ پر موجود دھول:
لیمپ کے اندر کی جگہ پر موجود جگہ ہم صاف کرنا بھول جاتے ہیں۔ جس میں دھول مٹی بھر جاتی ہے۔ چونکہ لیمپ آپ کے سونے کی جگہ کے پاس ہوسکتا ہے اور سوتے وقت ہوسکتا ہے وہی دھول مٹی کے زرات آپ کے پھیپھڑوں کو متاثر کریں۔
لیمپ کے اندر موجود دھول مٹی کو صاف کرنے کے لیے ہم چھوٹی چیزیں استعمال کرسکتے ہیں جو باآسانی لیمپ کے اندر سے دھول مٹی ہٹانے کے کام آسکتی ہیں۔ لیمپ کے اندر دھول مٹی کو پر نرم جھاڑو جو کہ عموما پروں کی طرح ہوتی ہے سے صاف کیا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ اکثر گھروں میں برتن دھونے کے لیے ایک نرم ڈسٹر موجود ہوتا ہے جس کی مدد سے بھی صفائی کی جاسکتی ہے۔
بیڈ پر موجود گدا:
میٹریس یا گدا جو کہ بیڈ پر موجود ہوتا ہے، اسے دھونا کافی مشکل ہوتا ہے۔ آپ ویکیوم کلینر کے ذریعے باآسانی گدے کو صاف کرسکتے ہیں، جبکہ ویکیوم کلینر کے علاوہ کسی کھلی جگہ میں گدے کو رکھ کر اسے جھاڑ کر بھی صاف کیا جاسکتا ہے۔
کمرے کی کھڑکیاں:
کمرے کی کھڑکیاں عام طور پر ہوا کے لیے ضروری ہوتی ہیں مگر کھڑکی پر موجود دھول، گندگی جراثیم سے بھرپور ہوتی ہیں۔ بہت ہی آسان طریقے سے انہیں صاف کیا جاسکتا ہے۔
ویکیوم کیلنر یا پھر چھوٹے سے نرم کپڑے کی مدد سے ان کھڑکیوں کو صاف رکھا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ ڈسٹر یا پھر برتن دھونے والے نرم ڈسٹر کی مدد سے بھی کھڑکیاں صاف کرسکتے ہیں۔