ڈی ایچ اے ۔۔۔۔ اے آر وائی لاگو نا اور اب بینکنگ سیکٹر کا بڑا نام یو ابی ایل ۔۔ کسٹمر کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کیلئے ایک ساتھ ہیں۔
ڈی ایچ اے ہیڈ آفس میں اے آر وائی لاگونا ڈی ایچ اے سٹی کا ایسکرو اکاونٹ ایگریمنٹ کی پروقار تقریب میں ایڈمنسٹریٹر اور سیکریٹری ڈی ایچ اے نے معاہدہ کیا۔۔ گروپ ڈائٹریکٹر اے آر وائی محبوب عبدالروف اور چیئرمین اے آروائی لاگونا سلمان اقبال نے یو بی ایل کے گروپ ایگزیکٹیو ریٹیل بینکنگ ضیا اعجاز کیساتھ ملکر معاہدے کو مضبوط رشتے سے باند ھ دیا۔ ا س موقع پر صدر اور سی ای او یوبی ایل شہزاد دادا نے اے آر وائی لاگونا پراجیکٹ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
چیئرمین اے آر وائی لاگونا سلمان اقبال نے کہا کہ یوبی ایل کے زریعے ہمارے کسٹمرز کے پراجیکٹ میں لگے پیسے محفوظ انداز سے صرف کنسٹرکشن پر استعمال ہونگے۔
اے آر وائی لاگونا جنوبی ایشیا کا پہلا اور پاکستان کا سب سے بڑا اور انوکھا پراجیکٹ ثابت ہوگا، منفرد سہولیات کی بدولت کراچی میں اب نیا ڈاؤن ٹاؤن بنے گا۔