پاکستانی عوام دماغی طور پر بے حد ذہین ہیں۔ ہر کوئی مختلف طرح سے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہا ہے۔ پاکستانیوں کی ذہانت کا منہ بولتا ثبوت پنجاب کا ایک ویلڈر ہے جس نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک گاڑی تیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے عارف والا گاؤں میں شہری محمد امین نے گاڑی تیار کرلی، گاڑی 4 سے 5 افراد کو 500 کلومیٹر تک لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی بنانے والے ویلڈر کا کہنا ہے کہ اس نے یہ گاڑی 50 ہزار روپے میں تیار کی ہے۔
ویلڈر کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ گاڑی ناکارہ پُرزوں اور چیزوں سے بنائی ہے، جبکہ 70 سی سی موٹر سائیکل کا انجن استعمال کیا گیا ہے۔
15 سے 20 کلو وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھنے والی اس گاڑی پر پٹرول کا خرچہ بھی مناسب آتا ہے۔
گاؤں والوں نے محمد امین کو باصلاحیت ویلڈر قرار دے دیا ہے۔