اکشے کمار کا اپنی فلم میں پاکستان کے خلاف زہر اگلنے سے صاف انکار

image

ممبئی: بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی جانب سے پاکستان کے خلاف فلم میں نامناسب زبان استعمال کرنے سے صاف انکار کردیا گیا۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین کی جانب اکشے کمار کے اس عمل کی تعریف کی جارہی ہے۔

ویسے تو بالی ووڈ میں آئے روز پاکستان اور بھارت کے تعلقات پر متعدد فلمز ریلیز کی جاتی رہتی ہیں جن میں زیادہ تر پاکستان اور مسلمان مخالف جذبات دکھائے جاتے ہیں تاہم کبھی کبھی ایسی بھی فلمز اسکرینز پر آتی ہیں جس میں پیسوں کے لالچ میں کچھ بھارتی ہدایتکار و اداکار پاکستان دشمنی میں تمام حدیں پار کر جاتے ہیں لیکن شاید بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے فلم میں پاکستان کے خلاف زہر اگلنے سے صاف انکار کردیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویسے تو اداکار اکشے کمار حب الوطنی پر مبنی فلم بنانے کے لیے انتہائی سنجیدگی کا اظہار کرتے ہیں اور اس حوالے سے اکشے متعدد فلمز بھی کرچکے ہیں لیکن فلم ’اب تمہارے حوالے وطن ساتھیوں‘ میں پاکستان کے خلاف نہ صرف نامناسب زبان استعمال کرنے سے انکار کیا بلکہ دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسکرپٹ سے پاکستان مخالف لائنز ختم نہیں کی گئیں تو میں فلم چھوڑ دوں گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts