ویسے تو بس اسٹینڈ پر بھی سیکیورٹی چیکنگ پوائنٹس ہوتے ہیں، ریلوے اسٹیشنز پر بھی سیکیورٹی کا نظام موجود ہے، ان دو مقامات کی سیکیورٹی پر آپ میں سے اکثر لوگ جانتے ہونگے، مگر اکثر لوگ ایسے بھی ہیں جو کہ ائیر پورٹ کی سیکیورٹی کو نہیں جانتے۔
ائیر پورٹ سیکیورٹی کے ان راز کے بارے میں آپکو بتائیں گے جو کہ عام طور پر اکثر لوگوں کو نہیں معلوم۔
1- بنا لباس کے چیکنگ
ائیر پورٹ سیکیورٹی میں میٹل ڈیٹیکٹر اور واک تھرو گیٹس کے علاوہ ایک ایسے طریقہ سے بھی چیک کیا جاتا ہے جو ہوسکتا ہے اکثر لوگ نہیں جانتے۔ ائیرپورٹ میں موجود اسکینر چیکنگ کے ذریعے آُ کو بنا لباس کے دیکھا جاتا ہے اور چیک کیا جاتا ہے شکوک و شبہات والی چیز تو نہیں ہے۔
اسکینر مشین کے سامنے آپ کو ایک سیکیورٹی اہکار ہاتھ اوپر کرنے کی ہدایت کرتا ہے۔ اسکینر کے سامنے ہاتھ اوپر کرکے گزرنے سے سیکیورٹی اہلکار آپ کو بنا لباس کے چیک کرتا ہے، کہ کوئی چیز آپ نے کپڑوں کے اندر چھپائی تو نہیں۔
2- آپ کے رویے کو دیکھنا
ائیر پورٹ سیکیورٹی میں ایک ایسا عملہ بھی موجود ہوتا ہے جو کہ مسافروں کے رویے پر نظر رکھتا ہے۔ اس عملے کو پروفائلرز کہا جاتا ہے جبکہ مسافروں کی تمام نقل و حرکت، مشکوک عمل عمل، باڈٰ لینگویج پر نظر رکھنا اس عملے کی ذمہ داری ہے۔
کوئی بھی ایسا شخص اگر سیکیورٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتا نظر آتا ہے یا مشکوک حرکت کرتا پایا جاتا ہے تو یہ عملہ فورا اس شخص کو تفتیش کے لیے روک لیتا ہے۔ پروفائلرز عام طور ہر پاسپورٹ کنٹرول ڈٰسک اور ائیرپورٹ کی انتظارگاہ میں لوگوں پر نظر رکھے ہوتے ہیں۔
3- آپکے سامان سے متعلق خبر نہیں ہوتی
مسافروں کا سامان ائرپورٹس پر کوڈ ٹیگ لگ جانے کے بعد کمپیوٹر سکینر کے ساتھ خود کار طریقے سے بھیجا جاتا ہے اور جہاز تک پہنچتا ہے۔ کئی بار ایک مسافر کا سامان کسی دوسری فلائٹ میں بھی چلا جاتا ہے۔
لیکن یہ صورتحال اس وقت ہوتی ہے جب ایک مسافر جو پہلے بھی سفر کر چکا ہوتا ہے وہ پچھلے سفر کا کوڈ ٹیگ نہیں ہٹاتا، جس کی وجہ سے کمپیوٹر سکینر مسافر کے بیگ پر نیا کوڈ ٹیگ نہیں لگا پاتا اور بیگ کسی دوسرے فلائٹ میں چلا جاتا ہے۔
4 -کتوں کے ذریعے تفتیش کرنا
آپکا سامان جب فلائٹ میں جانے لیے آتا ہے تو ویسے تو 5 سیکیورٹی مراحل سے ہوکر گزرتا ہے مگر ان میں سے ایک مرحلہ تھوڑا مخلتف ہے۔ کتوں کے ذریعے تفتیش کرنا، آپکا سامان کتے سونگھتے ہیں کہ کہیں مسافر کے بیگ میں کوئی غیر قانونی چیز تو نہیں۔
5- ہوائی جہاز میں 24 گھنٹے کھانا
بڑے ائیرپورٹس کے اوپر کچن موجود ہوتے ہیں جہاں باورچی کھانا بنارہے ہوتے ہیں اور وہ کھانا 24 گھنٹے میسر ہوتا ہے۔ واضح رہے کھانا 6 سے 10 گھنٹے پہلے بُک کرانا پڑتا ہے۔
6- آپ کے ہاتھوں میں کیا ہے
ائیرپورٹس پر سیکیورٹی اہلکار مسافروں کی تلاشی کے دوران ایک ایسے عمل سے مسافروں کو گزارتے ہیں جہاں یہ دیکھا کاتا ہے کہ مسافر کے ہاتھ میں کوئی غیر قانونی چیز تو نہیں۔
آٹومائزر نامی اس اسسکینر مشین کے ذریعے سیکیورٹی عملہ مسافر کے ہاتھ ایک خاص کپڑے پر اسکین کرتا ہے جس سے مشین میں موجود کیمیکلز اس بات کا پتہ لگالیتے ہیں کہ مسافر نے کوئی نشہ آور چیز تو نہیں چھپائی۔