پیر کے دن حسبِ حال ہماری ویب میں آپ لوگوں کو پچھلے ہفتے وائرل ہونے والی تصویروں سے متعلق بتایا جاتا ہے تاکہ آپ کو بھی یاد رہے کہ پچھلے ہفتے پاکستان میں کیا کچھ ہو چکا ہے اس مرتبہ بھی ہم آپ کے لئے دلچسپ اور وائرل تصاویر لے کر آئے ہیں۔ آپ بھی دیکھیئے اور کمنٹ میں ضرور بتائیے گا کہ کونسی تصویر آپ کو سب سے زیادہ یاد رہے گی۔
جیا علی کا نکاح
49 سالہ پاکستانی اداکارہ و ماڈل جیا علی نے عمران ادریس سے شادی کرلی، جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں، کسی نے کہا کہ پیسے کے لئے شادی کرلی تو کسی نے اس عمل خوش آئین قرار دیا۔
باپ کا سہارا بننے والی بیٹی
سندھ کے شہر گھوٹکی کی ڈہرکی میں باہمت لڑکی فرزانہ اپنے بوڑھے والد کا سہارا بن گئی
15 سال کی فرزانہ موٹر سائیکل پرچارہ لاتی ہے، والد کو بھی لاتی لے جاتی ہے، گھر کے کام کاج اور کھیتی باڑی کرتی، چھوٹے بہن بھائیوں کو بھی سنبھالتی ہے۔
یہ اپنی موٹر سائیکل پر مویشیوں کے لیے چارہ بھی لاتی اور اپنے والد کو بھی موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے جاتی ہے۔
اداکار بلال کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش
اداکار بلال قریشی کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش پر انہوں نے انسٹاگرام پر بچے کے ساتھ تصویر ڈالی اور خدا کا شکر ادا کیا۔
مفتی کی چوتھی شادی کا ڈراپ سین
عامر خان پاکستانی نژاد امریکی شہری ہے اور امریکی ریاست ورجینیا میں اپنا رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرتا ہے ۔۔ بتایا جاتا ہے یہ مودی کا اب سے بڑا کا مخالف ہے اور کشمیریوں کے حق میں آوازیں بھی اٹھاتا ہے۔ ان کی اور ان کی بیوی کی ٹک ٹک ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا تھا اور لکھا گیا تھا کہ انہوں نے اپنے مدرسے کی شاگردہ سے چوتھی شادی کرلی جبکہ یہ ان کی ایک ہی بیوی ہے۔
یسرہ رضوی کا ننھا بیٹا
یسرہ رضوی کے ہاں ننھے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔یسریٰ نے خود اس کی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔
دڑوکوئن
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں موجود اس لڑکی کا نام دڑوکوئن ہے، جو کہ پاکستانی نژاد جرمن شہری ہیں۔ پاکستانی نژاد جرمن لڑکی اپنے مختلف انداز کی بدولت سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی ہیں۔
دڑو کوئن ایک ٹک ٹاکر ہیں، اور ٹک ٹاک پر ان کے فالوورز کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہے۔
اشنا شاہ اور عمران عباس
اشنا شاہ اور عمران عباس کی شادی کی خبریں بھی خوب وائرل ہوئیں، لیکن بعد ازاں اس بات کی تردید کر دی گئی کہ یہ ایک ڈرامہ شوٹ تھا۔