ثناء خان کے شوہر اچانک اسپتال منتقل ، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کردی

image

بھارتی اداکاراؤں کا اپنی ذاتی زندگی سے متعلق سوشل میڈیا پر آگاہی دینا، جذبات کا اظہار کرنا اور اپنی احساسات و خوشیاں شیئر کرنا عام بات ہے۔ ایسا ہی کچھ سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان کی جانب سے کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان کی جانب سے اپنے شوہر مفتی انس کی ناساز طبیعت سے متعلق پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے پوسٹ میں ثناء خان کا کہنا تھا کہ مفتی انس کی طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

سابقہ اداکارہ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی گئی ہے،جس میں مفتی انس کو دیکھا جاسکتا ہے، ثناء خان کا کہنا ہے کہ انس کو مختلف ملٹی وٹامنز دیے گئے اور ڈرپ بھی لگائی گئی ہے، کیونکہ یہ سب ان کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔

اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری میں کہنا تھا، مفتی انس کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

جبکہ ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں ثناء خان کا کہنا تھا کہ انس کو ڈرپ لگنے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کے شوہر کو ایک دن میں مختلف اوقات میں ڈرپس لگی ہیں، کیونکہ وہ کمزور محسوس کررہے تھے۔

واضح رہے کہ ثناء خان گزشتہ سال گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی تھیں۔ جبکہ بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی ادکارہ نے شادی سے قبل انڈسٹری چھوڑںے کا اعلان کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US