سینیئر صحافی حامد میر کی جانب سے متنازع تقریر کے بعد جیو نیوز انتظامیہ کا ردعمل سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیئر صحافی حامد میر کی متنازع تقریر کے باعث جیو نیوز انتظامیہ نے صحافی پر پابندی عائد کردی۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک کے میزبان حامد میر کی جانب سے صحافی اسد طور پر حملے کے خلاف ہونے والے احتجاج میں متنازع تقریر کی گئی تھی, جس کے باعث جیو نیوز انتظامیہ نے حامد میر کو فلحال آف ائیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دوران کیپیٹل ٹاک کسی دوسرے میزبان سے کرایا جائے گا۔
واضح رہے سینیئر صحافی حامد میر نے صحافی اسد طور پر حملے کے خلاف الزامات حساس اداروں پر لگائے تھے۔