انٹرنیٹ پر درجنوں ایسی پہیلیاں منظر عام پر آتی رہتی ہیں جن کو حل کرنا اتنا آسان کام نہیں ہوتا۔ لیکن وہیں شاطر دماغ والے ہوشیار افراد ان پہیلیوں کو بخوبی سلجھانے میں اپنی قابلیت کو لوگوں کے سامنے پیش کر دیتے ہیں۔
آج ہم بھی یہاں چند تصویری پہیلیاں آپ کے سامنے پیش کر رہے ہیں جو آپ کے دماغ کو الجھا کر رکھ دیں گی۔ تو کیا آپ ان مشکل پہیلیوں کو حل کرنے کے لیے تیار ہیں؟ آج آپ اپنی ہوشیاری کا ثبوت دیں۔
1- تین سیکنڈز میں 2 ایک جیسی اشیاء تلاش کریں
آپ کو صرف 3 سیکنڈز میں 2 ایک جیسی اشیاء تلاش کرنی ہیں۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ اس تصویر میں ایک جیسی کوئی اشیاء موجود ہیں نہیں ہیں تو آپ بالکل غلط ہیں۔ تصویر کو تھوڑا غور سے دیکھیں اور جواب تلاش کریں۔ اور اگر جواب نہیں مل پایا تو نیچے دی گئی تصویر دیکھ لیں۔
2- آسان کاؤنٹنگ
یہ عام طور پر سب سے آسان پہیلی ہے جسے آپ اس فہرست میں دیکھ رہے ہیں۔ صرف آپ نے یہاں گمشدہ نمبر تلاش کرنا ہے۔ تو کیا آپ گمشدہ نمبر تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئے؟ اگر نہیں تو نیچے دی گئی تصویر میں جواب موجود ہے۔
3- ہری بھری گھاس میں 3 نمبرز تلاش کریں
اس تصویر کو دیکھیں اور یہاں نمبر تلاش کریں۔ صرف 3فیصد لوگ ہی اس تصویر میں چھپے نمبرز کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ کیا آپ ان میں سے ایک ہیں؟
اور اگر جواب نہیں ملا تو ذیل میں موجود تصویر میں جواب حاصل کریں۔
4- حل کریں
اس تصویر ریاضی کے مسئلے کوحل کریں۔ ایک چھوٹا بچہ بھی اس سوال کو حل کر سکتا ہے۔ کیا آپ اس سوال کو حل کرنے میں کامیاب ہوئے؟ اگر نہیں تو ہم نے نیچے جواب بھی دیا ہوا ہے۔