سونے کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے لیکن آج سونے کی فی تولہ قیمتوں میں ہونے والی کمی عوام کے لیے ایک امید کی کرن سے کم نہیں ہوسکتی۔
خبر کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قیمتوں کی کمی سے ملک میں فی تولہ سونے کی قدر 1 لاکھ 12 ہزار300 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد قیمت بڑھ کر 96 ہزار 280 روپے تک پہنچ گئی۔
ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1 ڈالر کم ہو کر 1903 ڈالر فی اونس ہے۔