شادی ہوتے ہی شوہر کو کھا گئی ۔۔ ڈرامہ خُدا اور محبت پر لوگوں کے بنائے ہوئے دلچسپ اور مزاحیہ میمز جنہوں نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

image

ڈرامہ سیریل خدا اور محبت کی ہر آنے والی قسط لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنا رہی ہے۔ جہاں لوگ اس ڈرامے کی گہرائی اور جملوں کو پسند کر رہے ہیں وہیں اس ڈرامے میں ہونے والے مناظر پر مداحوں کی جانب سے میمز بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے، کوئی ان کے کپڑے پھاڑنے کو مذاق میں لے رہا ہے تو کوئی 25 کروڑ کے حق مہر کو، مگر 28 مئی کو آنے والی قسط جوکہ محبت اور غم سے بھری تھی، کہیں نئی زندگی کی خوشیاں عروج پر تھیں، وہیں شادی کی رسم کو لے کر میمز بنائی گئی تو کہیں رخصتی کو نشانہ بنایا۔

شیشہ دکھائی:

تیمور شاہ اور ماہی کی شادی میں شیشہ دکھائی کی رسم کی گئی جو کہ عموماً شادیوں میں کی جاتی ہے، اس پر لوگوں نے کہا کہ ان کی شیشہ دکھائی کی رسم دیکھ کر تو ہنسی ہی آگئی، تو کسی نے کمنٹ کیا کہ شکر ہے ہمارے ہاں یہ رسم نہیں ہوتی ورنہ ہماری تو ہنسی ہی نکل جاتی، کسی نے کہا ہمارے ہاں ہوتی ہے، لیکن مارے شرم کے آنکھیں ہی نہیں اٹھتی ہیں۔

رخصتی:

اب شاہی خاندان کی خواتین کو کوئی غیر محرم نہیں دیکھ سکتا، یہ بھی اسی ڈرامے کا ایک ڈائیلاگ ہے، جس پر لوگوں نے رخصتی کی تقریب کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی عورتوں کو تو کوئی غیر محرم نہیں دیکھ سکتا تھا، پھر اب یہ رخصتی پر کیا ہوا۔

کچھ لوگوں نے تیمور کے مرنے پر باتیں بناتے ہوئے کہا کہ بہو گھر آئی نہیں کہ شوہر کھاگئی تو کسی نے کہا کہ کیسی منحوس ہے۔

اداکارہ اقرا عزیز نے اس میگا سیریل کو بے حد پیار دینے کیلئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس قسط کو اب تک 20 ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts