انہوں نے امیر ترین بزنس مین سے شادی کی ۔۔ وہ 5 اداکارائیں جن کے شوہر کو کوئی نہیں جانتا، جانیئے کون کیا کرتا ہے؟

image

شوبز اداکارائیں اگر کسی اداکار سے شادی کریں تو ان کی شادی کی تقریبات اور دولہا کے متعلق سوشل میڈیا پر خوب تہلکہ مچ جاتا ہے، ہر کوئی اس اداکار کے ڈراموں یا ان کے دوستوں کے ساتھ ان کی بیگمات کا موازنہ کرتا ہے، لیکن اگر کوئی اداکارہ کسی دوسرے شخص سے شادی کرے تو لوگوں کو یہ جاننے میں دلچسپی ہوتی ہے کہ ان کے شوہر کیا کرتے ہیں، ایسی ہی کچھ اداکاراؤں کے شوہروں سے متعلق ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں۔

عینی جعفری

اداکارہ عینی جعفری جو اپنی شادی کے بعد شوبز کی دنیا میں کم ہی نظر آئی ہیں، اور اب ایک بچے کی ماں بھی ہیں، ان کے شوہر لندن میں اپنا کاروبار کرتے ہیں اور اکثر گھومتے پھرتے دکھائی دیتے ہیں، ان کے شوہر کو کم ہی لوگ جانتے ہیں۔ ان کے شوہر لندن کے امیر ترین بزنس مین میں شمار کیئے جاتے ہیں۔

سوہائے علی ابڑو

سوہائے علی ابڑو جن کا حال ہی میں نکاح ہوا ہے، ان کے شوہر کرکٹر ہیں اور کھیلوں کے میدان میں بلا گھماتے دکھائی دیتے ہیں۔

مریم نفیس

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے 27 رمضان کو امان احمد سے خاموشی سے نکاح کیا، ان کے شوہر امان ایک فلم میکر بھی ہیں اور فوٹوگرافر بھی ہیں۔

غنا علی

اداکارہ غنا علی نے شوہر عمیر گلزار ایک مشہور بزنس مین ہیں جو کہ پہلے سے شادی شدہ بھی ہیں اور ایک بچے کے باپ بھی ہیں۔ ان کی شادی کے بعد سوشل میڈیا پر خوب ہنگامہ ہوا تھا، جس کی وجہ سے لوگوں کو حقیقت معلوم ہوئی۔

سرہا اصغر

اداکارہ سرہا اصغر کے شوہر عمر مرتضیٰ ان کے سکول کے دوستوں کے سینیئر تھے، ایک شادی پر ملاقات ہوئی تھی، ان کے شوہر ان سے عمر میں بڑے بھی ہیں اور اپنا ذاتی بزنس چلاتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts