تحفے دینے سے محبت بڑھتی ہے، یہ تو ہم سب نے سنا ہی ہے، لیکن میاں بیوی کے درمیان محبت اس وقت زیادہ دیکھنے میں آتی ہے جب میاں اپنی مرضی کا تحفہ یا بیوی کا پسندیدہ تحفہ اس کو دے، اس وقت شاید جزبات ناقابلِ بیاں ہوتے ہیں، یقین ہی نہیں آتا کہ شوہر اتنا اچھا تحفہ لے آئے یا بیوی نے میری خواہش پوری کردی۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسے ہی جوڑوں سے ملوا رہے ہیں جنہوں نے ایک دوسرے کی خواہشیں پوری کرنے کے لئے مہنگے تحفے دیئے۔
جہاز نما گھر
نائیجریا کے شہر ابوجہ کے سید جمال نے اپنی بیوی لیزا کی یاد میں جہاز نما گھر بنوایا کیونکہ ان کی بیوی کو جہاز میں سفر کرنا بہت پسند تھا، ان کے گھر میں جہاز کے کئی شو پیس بھی موجود ہیں۔
کپڑوں کا برانڈ
شفقت اور سنبل نے ایک دوسرے سے محبت کی شادی کی ، لیکن دونوں کو یہ نہیں معلوم تھا کہ ان کا ساتھ محض چند عرصے کے لیے ہوگا۔ شادی کے ڈیڑھ سال بعد 2019 میں سنبل اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں اور یوں شفقت کو ہمیشہ کے لیے اس دنیا میں تنہا چھوڑ گئیں۔
شفقت نے اپنی بیوی سنبل کے خوابوں کو پورا کر نے کے لئے ان کی موت کے بعد کپڑوں کا ایک برانڈ متعارف کروایا جو ان دونوں کا مشترکہ پلان تھا۔ اس حوالے سے کپڑوں کے برانڈ کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر شفقت نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی اور سنبل کی ملاقات 2017 میں ہوئی جس کے بعد دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوگئی اور انہوں نے شادی کرلی۔

شفقت کا کہنا تھا کہ ''ہم دونوں کا یہ خواب تھا کہ ملبوسات کا کاروبار شروع کریں گے، سنبل ہمیشہ سے یہ چاہتی تھی کہ پاکستانی فیشن انڈسٹری میں کچھ مختلف متعارف کروائے''۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ''ان کا یہ خواب پورا ہونے سے قبل ہی سنبل دنیا سے چلی گئیں۔ تاہم سنبل کے اس دنیا سے چلے جانے کے بعد شفقت نے محنت کی اور بالاخر 'سمبو وارڈروب' کے نام سے کپڑوں کا برانڈ متعارف کیا۔ ان کے برانڈ کا نام سمبو ان کی اہلیہ سنبل کے نام سے ماخوذ ہے جس کے معنی 'خدا کا تحفہ' ہے'' ۔
شوہر کا 20 سالہ پرانا خواب پورا کرنے کے لیے خاتون کروڑ پتی بن گئیں
بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش سے تعلق رکھنے والی خاتون پولیس افسر موہیتا شرما نے اپنے شوہر کی خواہش پوری کرنے کی غرض سے 'کون بنے گا کروڑ پتی' کے بی سی کے سیزن 12 میں حصہ لینے کے لئے کوشش کی اور سوال کا درست جواب دے کر سیزن 12 میں کھیلنے کے لئے ہاٹ سیٹ پر براجمان ہوئیں۔موہیتا کے مطابق: '' میں نے جب کھیل شروع کیا تو بس یہی خؤاہش دل میں تھی کہ اس کو جیت کر ہی یہاں سے گھر جاؤں، کیونکہ میرے شوہر گذشتہ 20 سال سے کے بی سی میں کھیلنے کی کوشش کرتے رہے مگر ان کا یہ خواب پورا نہ ہوسکا، اور آج جب مجھے یہ موقع ملا ہے تو میں آخری وقت تک اس کو پورا کرنے کی کوشش کروں گی۔ لہٰذا جب میں 1 کروڑ کے سوال پر پہنچی تو کچھ کنفیوز تھی جواب کے حوالے سے اور میرے پاس دو لائف لائنز بھی تھیں لیکن شو ہوسٹ امیتابھ بچن نے بتایا کہ 7 کروڑ کے سوال پر لائف لائن کا استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے تو میں نے 1 کروڑ کے سوال پر ماہرین کے مشورے سے صحیح جواب دیا۔ مجھے افسوس ہے کہ میں امیتابھ بچن سے ہاتھ تو نہ ملا سکی ، لیکن شوہر کا خواب پورا کرنے کی خوشی میرے لئے ناقابلِ بیان ہے۔''
جان اور جنیفر
امریکی شہری جان نے اپنی بیوی کی خواہش پوری کرنے کے لئے دن رات سخت محنت کرکے ہیروں کا ہار خریدا، اس وقت جبکہ ان کے پاس کچھ نہ تھا اور یہ دن رات محنت کرکے ہار کے پیسے اکھٹے کرتے رہے۔