ایسا کیا ہوا کہ اداکارہ ژالے سرحدی نے غصے میں صارف کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دے دی؟

image

سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے پرستاروں اور اداکاروں کے بارے میں رائے دینا عام بات ہے۔ سوشل میڈیا پر پرستاروں کو مداحوں کی جانب سے منفی اور مثبت ہر طرح کے کمنٹس برداشت کرنے پڑتے ہیں۔ لیکن کئی بار صورتحال کچھ مختلف ہوجاتی ہے۔

پاکستانی اداکارہ ژالے سرحدی کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر صارف کی جانب سے اداکارہ کے پاؤں کو مردانہ کہنے پر ژالے سرحدی نے صارف کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دیدی ہے۔

اداکارہ ژالے سرحدی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کے سوالات کا جواب دے رہی تھیں کہ اسی دوران ایک صارف نے کہا کہ آپ کے پاؤں بہت بڑے، مردانہ قسم کے ہیں۔

اداکارہ ژالے سرحدی نے صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی ہاں اور میرے ہاتھ اور بھی بڑے ہیں۔

اداکارہ نے صارف کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں ان ہاتھوں سے زوردار تھپڑ بھی رسید کرسکتی ہوں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ باکسر کی طرح مکے بھی مار سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے مداحوں کو مثبت رہ کر اور پُر امن طریقے سے پریشان کرنے اور بُرا چاہنے والوں کو ناکام بنانے کا مشورہ دیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts