ہم نے اکثر اپنے بچپن میں کئی ایسی باتیں سنی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ ہم بچپن میں سجھتے تھے کہ دنیا سیدھی چلی آرہی اور سیدھی ہی ہے مگر حقیقت میں دنیا گول ہے۔ یا ہم یہ بھی سنتے تھے کہ جانور بات نہیں کرتے۔
ایسی ہی چند چیزوں کے بارے میں آپ کو بتائیں گے۔
چھٹی کے دن سونے سے پورے ہفتے کی نیند مکمل ہوجاتی ہے:
پیر سے جمعہ تک ہم اپنے کاموں میں مگن رہتے ہیں، اس چکر میں ہم سونا بھی کم کردیتے ہیں یا دھیان نہیں دیتے۔ یہ سوچ لیتے ہیں کہ پورے ہفتے کی نیند دو دنوں میں پوری کر سکتے ہیں۔
روزانہ کی نیند آپ کی توجہ اور کارکردگی کے حوالے سے اہم ہے، روزانہ کی نیند کو
پورا نہ کرنا نقصاندہ ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ تاثر غلط ہے کہ دو دن میں پورے ہفتہ کی نیند مکمل ہوجائے گی۔
انسان کے 5 حس ہوتی ہیں:
یہ خیال غلط ہے کہ انسان کے 5 حس ہوتی ہیں۔ دراصل 5 حس ابتدائی حس ہیں، جن میں دیکھنا، سننا، بولنا، سونگھنا اور محسوس کرنا شامل ہیں۔ جبکہ جسمانی حرکت، جسمانی حرارت، جسم کی پوزیشن سمیت کئی دیگر حس شامل ہیں۔
سر کی جوئیں گندے بالوں کو ترجیح دیتی ہیں:
جوئیں، چاہے گندے بال ہوں یا پھر صاف، ہر طرح کے بالوں میں موجود ہوتی ہیں۔ جوئوں کو صرف بال چاہیئے جن کے ذریعے وہ رہ سکیں۔ پھر چاہے وہ گندے بال ہوں یا پھر صاف۔
کالی بلی کے گزرنے سے کچھ بُرا ہوگا:
عموماً ہم یہ بات سنتے ہیں کہ کالی بلی جب راستہ کاٹے تو کچھ بُرا ہوتا ہے، مگر بجپن میں سُنی جانیوالی اس بات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
گاجر کے استعمال سے اندھیرے میں بھی دیکھا جاسکتا ہے:
گاجر کا استعمال نظر تیز کرنے کے لیے تو کیا جاسکتا ہے مگر اندھیرے میں دیکھنے کے لیے، یہ صرف قیاس آرائی ہے۔
گاجر میں موجود وٹامن اے آنکھوں کے لیے فائدہ مند ہے۔
1940 میں برطانوی فورس نے اندھیرے میں دشمن پر نظر رکھنے کے لیے ایک ریڈار بنایا تھا جس کی مدد سے وہ دشمن کے حملے ناکام بناتے تھے، اس ریڈار کو چھپانے کے لیے برطانوی فورس نے گاجر کے استعمال کو اندھیرے میں دیکھنے سے منسوب کردیا۔