ایک ہاتھ نہیں ہے اور ۔۔ معذور شخص نے روزگار کمانے کے لیے کون سا طریقہ ڈھونڈ لیا؟

image

اکثر لوگ معذوری کو اپنی کمزوری سمجھ لیتے ہیں یا پھر معذوری کا فائدہ اٹھا کر لوگوں کو جذباتی طور پر متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن معذوری کے باوجود کام کرنا آسان نہیں۔ کراچی کے شہری نے اپنی اس معذوری کو کمزوری نہیں سمجھا ہے۔

کراچی کے ایک شہری نے اپنی معذوری کو ہمت بناتے ہوئے اپنے لیے روزگار کا ذریعہ تلاش کر کے کئی معذور افراد کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہمت اور لگن سے معذوری کو بھی شکست دی جاسکتی ہے۔

کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں واقع یونین کونسل 13 کے گیٹ کے پاس کراچی کا یہ شہری ایک گاڑی کے اوپر فوٹو کاپی مشین رکھ کر حلال روزی کما رہا ہے۔

کراچی کے اس شہری کی منفرد بات یہ ہے کہ شہری شمسی توانائی سے فوٹو کاپی مشین چلا رہا ہے، شمسی توانائی سے حاصل ہونے والی بجلی سے اپنی فوٹو کاپی مشین چلا رہا ہے۔

کراچی کے اس شہری نے حاضر دماغی سے شمسی توانائی کا استعمال کیا اور ہر قدم پر ثابت کیا ہے کہ معذوری ایک کمزوری نہیں ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US