معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ کاروبار آخرت کے لیے کر رہے ہیں۔
مولانا طارق جمیل کے برانڈ ایم ٹی جےکو کراچی کے بعد لاہور میں لانچ کرایا گیا ہے جس کے آؤٹ لیٹ اسٹور کا افتتاح مولانا طارق جمیل نے خود کیا۔
مداحوں کی جانب سے مولانا طارق جمیل کے کپڑوں کے برانڈ کا افتتاح کرنے پر خوب سراہا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں مولانا طارق جمیل کو ربن کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے اور اس دوران مولانا کے ہمراہ گلوکار امانت علی کو بھی سفید کپڑوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ میرا اس برانڈ کو اس عمر میں کھولنے کا ارادہ کوئی کمائی نہیں ہے اللہ نے مجھے اپنے فضل وکرم سے بے حد نوازا ہے ،دو مرتبہ پوری دنیا گھوم چکا ہوں لیکن میں یہ کاروبار آخرت کے لیے کر رہا ہوں۔
خیال رہے کہ مولانا طارق جمیل نے ایم ٹی جے کے پہلے اسٹور کا افتتاح 26 اپریل کی دوپہر کو کیا تھا۔