میرا پیٹ نہیں بھرتا، مجھے اور روٹی چاہئیے ۔۔ سرگودھا کا شہری بیک وقت 100 روٹیاں کھا جاتا ہے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

image

ایک وقت میں انسان دو روٹیاں کھا سکتا ہے، ہو سکتا تین روٹیاں بھی کھاتا ہو۔ مگر سرگودھا کا شہری ایک وقت میں 1 نہیں 2 نہیں 3 نہیں بلکہ تقریبا 100 روٹیاں کھا سکتا ہے۔

سرگودھا سے تعلق رکھنے والے شہری انور اُس وقت سوشل میڈیا پر مشہور ہوگیا جب انکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

خبر کے مطابق سرگودھا کا انور بیک وقت 100 روٹیاں کھا سکتا ہے۔ انور کا کہنا ہے کہ میں 100 روٹیاں کھا لیتا ہوں، اگر دیہاڑی نہ لگے تو 20 سے 25 روٹیاں کھاتا ہوں۔ مجھے 15، 20 سال سے بھوک زیادہ لگی ہے۔

انور جس ہوٹل میں جاتا ہے لوگ اسے دیکھنے چلے آتے ہیں، لوگوں کا کہنا ہے روٹی والا روٹیاں پکا پکا کر تھک جاتا ہے مگر انور کھاتے کھاتے نہیں تھکتا۔

انور کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ میں اپنا خرچہ پورا نہیں کرسکتا، میرا وظیفہ مقرر کیا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US