طوفانی بارش سے تباہی ۔۔ گاڑی آہستہ آہستہ گڑھے میں چلی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

image

بارش ہر کسی کو اچھی لگتی ہے۔ چاہے تیز ہو یا ہلکی۔ لیکن اکثر، بارش رحمت کے بجائے زحمت بن جاتی جب نکاسی آب کا کوئی خاص انتظام نہ ہو۔

پاکستان کے شہر رحیم یار خان میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے، جہاں بارش رحمت کے بجائے زحمت بن گئی۔

رحیم یار خان میں ایک گاڑی برساتی پانی سے بھر جانے والے گڑھے میں گر گئی، گڑھا اتنا بڑا تھا کہ پوری گاڑی گڑھے کے اندر چلی گئی۔

جبکہ گاڑی میں سوار افراد کے بارے میں تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی رفتہ رفتہ گڑھے کے اندر پانی میں غائب ہو رہی ہے۔ شیئر کی گئی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حکومتی عدم توجہی پر غُصے کا اظہار کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US