میں اپنے آپ کو مارنا چاہتی تھی۔۔۔ جانیں جنت مرزا نے زندگی سے متعلق بڑا انکشاف کر دیا

image

مشہور ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انسٹاگرام پر اپنی ذہنی مشکلات سے متعلق اسٹوری پوسٹ کردی۔

خبر کے مطابق انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی اسٹوری میں جنت مرزا نے ذہنی مسائل ہونے کا اعتراف کیا ہے جبکہ جنت مرزا نے اپنی تصاویر کے نیچے لکھا ہے کہ وہ ذہنی مشکلات کا شکار تھیں۔

ٹک ٹاکر کی جانب سے کیے پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ ذہنی بیماری کی وجہ سے اپنے آپ کو ختم کرنا چاہتی تھیں۔

سوشل میڈیا پر کیے گئے پوسٹ میں کہنا تھا کہ میں اس ہفتے بہت سے جذبات سے گزری ہوں، میں اپنے آپ کو ختم کرنے کا سوچ رہی تھی۔

پوسٹ میں جنت مرزا نے مزید لکھا کہ مگر شکر ہے رمضان کا، اللہ پاک کا جنھوں نے مجھے دوبارہ سے ایک اُمید دی۔

جبکہ دوسرے پوسٹ میں جنت مرزا نے لکھا کہ پُرانی جنت مرزا چلی گئی ہمیشہ کے لیے، آج سے ایک ہستی کھیلتی جنت نظر آئے گی۔

جنت مرزا نے اپنے مداحوں کو بھی ذہنی بیماریوں سے لڑنے کے لیے امید دلائی ہے۔

جنت مرزا کا کہنا ہے کہ ہمیشہ اللہ پاک پر بھروسہ رکھو، اللہ پاک کبھی آپ کا ساتھ نہیں چھوڑتے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts