کینسر میں مبتلا کرن کھیر کی حالت اب کیسی ہے؟ دیکھیں اداکارہ کی بیٹے کے ہمراہ بنائی گئی ویڈیو

image

مشہور بھارتی اداکار انوپم کھیر کی بیوی اور اداکارہ کرن کھیر کی بیٹے سکندر کے ہمراہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ اور انڈین ٹیلی ویژن جج کرن کھیر بلڈ کینسر کے علاج کے دوران پہلی بار منظر عام پر آگئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کرن کھیر اور بیٹے سکندر کو دیکھا جاسکتا ہے۔

سکندر کھیر انسٹاگرام پر لائیو تھے اور اسی دوران انہوں نے مداحوں کو اپنی ماں کرن کھیر کی طبیعت سے متعلق بھی بتایا، جبکہ کرن کھیر کو پاؤں کے ذریعے مداحوں سے ہیلو کرنے کو بھی کہا۔

ویڈیو اپلوڈ ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں کرن کھیر کافی کمزور دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کے بائیں ہاتھ میں پٹی بھی بندھی ہوئی ہے۔ تاہم کرن کے چہرے پر مسکراہٹ واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

اس ویڈیو میں کرن کھیر نے بیٹے کو عُمر کا طعنہ دیتے ہوئے شادی کرنے کا مطالبہ بھی کردیا کہا اب شادی کرلو، 41 سال کے ہوگئے ہو۔

جس پر سکندر نے فورا ماں کو دیکھتے ہوئے موضوع تبدیل کردیا۔

واضح رہے ادکارہ کرن کھیر پچھلے چھ ماہ سے بلڈ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US