میں 19سال کی تھی جب میرے والد ایک جنگ میں شہید ہوگئے تھے .. سجل علی کی حیران کُن ویڈیو وائرل

image

اداکارہ سجل علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ یہ کہتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں کہ: '' میں 19سال کی تھی جب میرے والد بارڈر پر ایک جنگ میں شہید ہوگئے تھے، اب آپ پہچانیں، میں پاکستانی ہوں یا ہندوستانی '' یہ ویڈیو بھارتی فلمی ویب سائٹ زو 5 پریمیئم کے انسٹاگرام پیج پر پوسٹ کی گئی ہے جس کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ: '' کھودیا ہے کسی نے اپنی زندگی کا ایک حصہ، لکیر کے اس پار یا اس پار، یہی ہے قصہ ''

احد رضا میر اور سجل علی اس ماہ ایک ویب سیریز میں دکھائی دینے والے ہیں جو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور 2019 میں ہونے والے پلوامہ حملے کے پیشِ نظر بنائی گئی ہے۔ اس ویب سیریز کا نام 'دھوپ کی دیوار' ہے۔ اس فلم میں مرکزی کردار سجل کا ہے جو پاکستانی فوجی کرنل کی جوان بیٹی بنی ہیں۔

اس سے قبل ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی جس میں احد رضا میر فون پر گانا گاتے ہوئے سجل علی کو ہنسانے کی کوشش کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ 'سارہ پاگل مت بنو، ورنہ پاکستان اور بھارت بہت اداس ہوجائیں گے۔۔۔سارہ۔۔۔سارہ'۔

واضح رہے کہ یہ ویب سیریز مشہور ناول نگار عمیرہ احمد کی جانب سے لکھی گئی ہے اور اس میں ہدایت کاری حسیب حسن نے کی ہے۔ مذکورہ فلم میں منظر صہبائی، سامیہ ممتاز، علی خان، عدنان جعفر، ثمینہ احمد اور زیب رحمٰن بھی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts