سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ لڑکی کون ہے جو راتوں رات مشہور ہوگئی؟ جانیں ان کے حوالے چند اہم باتیں

image

بلاشبہ پاکستان میں ٹیلینٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، ایک سے ایک ابھرتے اور باصلاحیت اسٹارز پاکستان کی سرزمین پر پائے جاتے ہیں لیکن اگر انہیں پالش کیا جائے اور ان کی مہارت کے مطابق انہیں مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر سکتے ہیں۔

اب ایک ایسا ہی ابھرتا ٹیلنٹ ردا عرفان کے نام سے سامنے آیا ہے۔ ایک حذیفہ نامی ٹوئٹر صارف نے ردا عرفان کی ویڈیو جس میں انہیں گٹار بجاتے ہوئے لیجنڈری گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کے ایک مشہور گانے پر سریلی آواز میں گانا گاتے دیکھا گیا جسے صارفین کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ردا عرفان کو ٹیلی وژن پر پرفارم کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔

ردا عرفان کی جانب سے گایا جانے والا گانا دیکھتے ہی دیکھے بہت مشہور ہوگیا ہے۔

لڑکی کی اس ویڈیو کو 41 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

٭ردا عرفان کون ہیں؟

درحقیقت ویڈیو میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی ردا عرفان پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں۔ وہ ٹوئٹر سمیت انسٹاگرام پر بھی وجود ہیں جہاں ان کے 3 ہزار سے زائد فالوورز موجود ہیں۔

ردا عرفان کو شروع سے ہی گلوکاری کا شوق ہے اور اس سے قبل بھی وہ سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اپنی گانا گانے کی ویڈیو شئیر کر چکی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts