ویسے تو کئی مقامات ایسے ہیں جنہیں دیکھ آنکھیں دنگ رہ جاتی ہیں، پاکستان میں بھی ایسے کئی مقامات ہیں جو کہ سیر و تفریح کے حوالے سے کافی مشہور ہیں۔
لیکن آج جس جگہ کا ذکر کرنے جارہے ہیں اس مقام کا جو کہ سوشل میڈیا پر کافی چرچے میں ہے۔ ڈیرہ غازی خان اور ڈیرہ اسماعیل خان کے درمیان واقع یہ روڈ منرو فورٹ پر موجود ہے۔
منرو فورٹ پر موجود یہ روڈ کافی پرانا ہے، چائنہ پاکستان اکانامک کوریڈور کی وجہ سے اس روڈ کو ایک مختلف رنگ دیا گیا ہے، جو کہ کسی گیم کا منظر معلوم ہوتا ہے۔
پہاڑوں میں سے نکلتے پُل، سانپ جیسے ٹیڑھے روڈ، گھنے جنگل اور دلفریب مناظر سیر و تفریح کے لیے موضوع جگہ ہے۔
عام طور پر ہم کم پیسوں میں تفریحی مقامات پر جانا چاہتے ہیں، اکثر لوگ کسی نئی جگہ کو بھی ڈھونڈتے ہیں تو منرو فارٹ پر موجود یہ جگہ کسی تفریحی مقام سے کم نہیں ہے۔
ویڈیو میں منرو فورٹ پر موجود اس روڈ کے مناظر کسی گیم کے منظر سے مماثلت رکھتے ہیں۔