انہوں نے اپنی بیوی کو سونے کی انگوٹھی تحفے میں دی ۔۔ بیوی کو خوبصورت و مہنگے تحفے دینے والے شوبز کے 3 شوہر کون ہیں؟

image

اچھی ازدواجی زندگی گزارنے کے لیے مرد حضرات اپنی بیگمات کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ انہیں اچھے مواقعوں پر تحائف پیش کرتے ہیں جس سے ان کے مابین محبت پروان چڑھتی ہے اور رشتہ مضبوط سے مضبوط تر ہوجاتا ہے۔

شوبز انڈسٹری میں بھی ایسے اداکار شوہر موجود ہیں جنہیں اپنی بیگمات کو تحفے دینا بے حد پسند ہیں۔

تو چلیے جانتے ہیں کہ وہ کونسی خوش نصیب اداکارائیں ہیں جنہیں ان کے شوہروں نے خوبصورت اور مہنگے تحفے پیش کیے۔

1- یاسر حسین اور اقرا عزیز

دو سال قبل 2019 میں شادی کے بدھن میں بندھنے والی شوبز کی جوڑی یاسر حسین اور اداکارہ اقراء کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔ دونوں ایک دوسرے ایک ساتھ اکثر سوشل میڈیا پر تصاویر شئیر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ یاسر حسین نے گزشتہ سال اپنی اہلیہ اقراء عزیز کو مہنگا موبائل فون بطور تحفے میں پیش کیا تھا۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے نئے موبائل سے بنائے جانے والی سلو موشن ویڈیو شئیر کی تھی اور ویڈیو کی کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ میرے شوہر نے مجھے نیا فون گفٹ میں دیا جس سے میں اپنی سلو مو ویڈیو بنانے سے خود کو نہیں روک پا رہی۔

2- بلال قریشی اور عروسہ قریشی

حال ہی میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکار جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی دوسری بار والدین بنے۔ بیٹے کی پیدائش پر دونوں فنکار جوڑی بے حد خوش ہیں۔ بلال اپنی فیملی کے ہمراہ اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تصاویر شئیر کرتے نظر آتے ہیں۔ بلال اپنی اہلیہ کو سپر کول مانتے ہیں۔ انہوں نے ایک مرتبہ عروسہ کوسونے کی ایک خوبصورت انگوٹھی اور کڑا تحفے میں پیش کر کے ایک اچھے شوہر ہونے کا ثبوت دیا تھا۔

3- شین جاوید

سابقہ اداکارہ شین جاوید جو اب ٹیلیوژن اسکرین پر کم ہی دکھائی دیتی ہیں۔ ان کی شادی لاہور میں ایک سول انجینئر سے ہوئی تھی۔ شادی سے قبل شین کے سسرال والوں انہیں گارڈن ٹاؤن لاہور میں ایک بڑا گھر تحفہ میں پیش کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts