کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ بلی سیڑھیوں سے نیچے آرہی ہے یا اوپر جا رہی ہے؟

image

اب اوپر آپ ایک تصویر ملاحظہ کر رہے ہیں جس میں ایک بلی کو سیڑھیوں پر دیکھ سکتے ہیں لیکن تصویر دیکھ کر یہ سمجھ نہیں آرہا کہ بلی سیڑھیوں سے اتر رہی ہے یا اوپر کی جانب آرہی ہے۔

ہمیں آپ لوگوں سے یہی جاننا ہے کہ اور دیکھنا ہے کہ آپ کی نظر کتنی تیز ہے۔

کیا آپ اس معمے کو حل کرنے میں کامیاب ہوئے ؟ آپ سب اپنے جواب ہماری ویب کے فیسبک کمنٹ میں بتانا مت بھولیے گا۔

تاہم جہاں تک اس کے صحیح جواب کی بات ہے تو وہ وہی دے سکتا ہے جس نے اس تصویر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔

ویسے تو اس کے کسی بھی جواب پر بحث کی جاسکتی ہے۔

تاہم اگر منطق کو ذہن میں رکھا جائے تو یہ بلی سیڑھیوں سے اتر رہی ہے۔

اگر آپ سیڑھیوں کی ساخت کو ذہن میں اجاگر کریں اور پھر تصویر کو دیکھیں تو آپ بلی کے پیروں کے نیچے سیڑھیوں کے سرے کو دیکھ سکتے ہیں۔

اس طرح عام طور پر سیڑھیاں اترتے ہوئے ہی ہوتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US