ایک گھر کو خوبصورت بنانے میں فرنیچر کے ساتھ ساتھ رنگ اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اگر رنگ پھیکا ہو تو گھر بھی سوکھا سوکھا محسوس ہوتا ہے۔ گھر میں رنگ کرواتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیئے، جانیئے اس خبر میں۔
اپنے پسدنیدہ رنگ پر قائم رہیں:
عام طور پر جب ہم رنگوں کا انتخاب کر رہے ہوتے ہیں تو اپنی ترجیح اور دکان دار کی ترجیح میں الجھن کا شکار ہوجاتے ہیں۔
جسیے کہ اگر آپ کا انتخاب سمندری نیلا رنگ ہے اور دکان دار آپ کو نیلا رنگ دکھا دے۔ کیونکہ عموما ہم رنگوں کے انتخاب کرتے وقت اس بات کا دھیان نہیں رکھتے کہ گھر کے فرنیچر اور چیزوں کے حساب سے کونسا رنگ جچے گا۔
کمرے کی روشنی رنگ پر منحصر ہے:
اکثر لوگوں کو گہرے رنگ کافی پسند ہوتے ہیں، لیکن یہی گہرے رنگ روشنی کو کم کرتے ہیں جس سے کمرے میں روشنی کے لیے آپ بلب کا استعمال بڑھا دیتے ہیں۔
اسی لیے ہلکے رنگ آپ کے کمرے کو روشن رکھنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
کمرے کو پُرسکون بنائیں:
رنگوں کے انتخاب کے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ کونسا رنگ آپ کے کمرے کو پر سکون بنا سکتا ہے۔ عموما ہلکے رنگ جیسے کہ نیلا، گلابی، پیلا رنگ آپ کو پرسکون رکھنے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔
ریسرچ سے ثابت ہوا ہے کہ نیلا رنگ آپ کے جسم میں ایسے کیمیکلز پیدا کرسکتا ہے جو کہ آپ کو پُر سکون رہنے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔
رنگوں کو فرنیچر کے حساب سے منتخب کریں:
فرنیچر اور رنگ دونوں آپ کے کمرے کی خوبصورتی کے لیے اہمیت بھی رکھتے ہیں۔ رنگوں کا انتخاب کرتے وقت اپنے فرنیچر کو بھی ذہن نشین رکھنا اس لیے ضروری ہے کیونکہ اگر رنگ مختلف ہوا اور فرنیچر کا رنگ مختلف تو کمرہ کی رونق کو متاثر کرسکتا ہے۔
مجموعی رنگ تھیم کو ذہن میں رکھنا:
رنگ کا انتخاب کرتے وقت کچن، غسل خانے، واشروم، ڈائننگ ٹیبل، اور لیونگ روم میں ایک خاص رنگ ضرور ہوتا ہے جو مماثلت رکھتا ہے۔ جو رنگ مماثلت رکھتا ہے، اس کا انتخاب کافی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور پھر اس رنگ کے ساتھ کس دوسرے رنگ کا جوڑ اچھا لگے گا۔ یہ سب چیزیں رنگوں کا انتخاب کرتے وقت ذہن نشین رکھیں۔