پھول کسی کو پہنائے اور رخصتی کسی اور کے ساتھ۔۔۔ جانیں ایک دلہن کی دو باراتوں کی دلچسپ کہانی

image

ایک دلہا اور دلہنیں تو ہو سکتا ہے آپ نے دیکھی ہوں، مگر ایک دلہن اور دو دولہے، کبھی سنا ہے آپ نے؟ ایسا ہی کچھ بھارت میں ہوا ہے۔ جہاں دو دلہے بیک وقت دلہن کے گھر بارات لے آئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے گاؤں سرن کی موہانی کے گھر بیک وقت پھولن پور گاؤں کے ببلو اور حیات نگر کے اجیت بارات لے کر پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اجیت اور موہانی ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں تاہم موہانی کے اہل خانہ کو یہ رشتہ قبول نہیں، جبکہ موہانی کے گھر والوں کی جانب سے لڑکی کی شادی پھولن پور کے ببلو سے کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

موہانی کی شادی کا سن کر اجیت سے رہا نہ گیا اور عین شادی والے دن موہانی کے گھر بارات لے کر پہنچ گیا، جس پر دلہا ببلو سمیت اہل خانہ ہکا بکا رہ گئے۔

جبکہ دلہن موہانی نے ہار تو ببلو کو پہنایا مگر شادی کے پھیرے اجیت کے ساتھ لے لیے، جس پر دلہے ببلو اور اس کے اہل خانہ طیش میں آگئے۔

تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کے والد سمیت رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا جبکہ دلہے اجیت اور گھر والوں کو بھی تھانے بلا لیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US