کوئی بھی وائرل خبر سوشل میڈیا کی نظروں سے بچ نہیں سکتی، یہی وجہ ہے کہ لمحے بھر کی خبر عوام و صارفین کے سامنے فوراً آجاتی ہے۔
گزشتہ ہفتہ بھی سوشل میڈیا بے تحاشہ موضوعات، تصاویر اور ویڈیوز سے بھرپور رہا۔
جیسا کہ 'ہماری ویب' کی جانب سے ہر ہفتے کے آغاز میں گزشتہ ہفتے ہونے والے وائرل موضوعات، ویڈیوز اور تصاویر پر نظر ڈالی جاتی ہے۔ اس بار بھی ہم کچھ دلچسپ و حیرت انگیز خبریں لے کر حاضر ہوئے ہیں۔
1- ملالہ کا متنازعہ بیان
گزشتہ ہفتہ ملالہ یوسف زئی کے جاری کردہ بیان نے پاکستان کی عوام کو شدید غصے میں مبتلا کر دیا تھا۔ نوبل انعام یافتہ ملالہ نے شادی سے متعلق بیان پر کہاتھا کہ مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ لوگ شادی کیوں کرتے ہیں؟ کیا ضروری ہے کہ کسی کے ساتھ رہنے کے لئے نکاح نامہ پر دستخط کریں؟ پھر وہ چاہے جس طرح رکھے، جو اس کے اختیار میں ہو وہ معاملہ کرے؟ وہ پارٹنر بن کر کیوں نہیں رہ سکتے ہیں؟ ملالہ یوسف زئی کے اس بیان کو صارفین کی جانب سے شرمناک بیان قرار دیا گیا۔
2- محنت کش ڈیلیوری بوائے
گزشتہ ہفتہ سوشل میڈیا پر آن لائن فوڈ کمپنی کے بائیک رائڈر کی اپنی سائیکل پر سڑک کے کنارے کھڑا آنکھ سے آنسو پونچھ رہا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے نوجوان کے لیے نیک خواہشات اور آگے مستقبل میں اس کے لیے دعائیں کیں۔
3- ہانیہ عامر
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر گزشتہ 2 دن سے سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ پر رہیں۔ ان کی ایک ویڈیو عاشر وجاہت کے ساتھ بہت وائرل ہوئی جس پر مداحوں نے شدید تنقید کا اظہار کیا۔ کئی شوبز فنکار ہانیہ عامر کی حمایت میں ساتھ کھڑے دکھائی دیے۔
4-اسکول کی طلبات کو مفت میں چھوڑنے والا رکشہ ڈرائیور
پشاور کے علاقے ورسک میں رہنے والا رکشہ ڈرائیور عرب شاہ اپنے علاقے کی بچیوں کو فری میں سکول اور مدرسے تک چھوڑنے جاتا ہے جس کے بعد وہ مزدوری بھی کرتا ہے تاکہ اپنا گزارہ بھی کرسکے اور ان بچیوں اور لڑکیوں کے لئے اسکول چھوڑنے جانے کے لئے پیٹرول یا سی این جی کا انتظام بھی کرسکے۔ یقینا ایسے بڑے دل والے لوگ ہمارے آج کل بہت کم ہی پائے جاتے ہیں۔
5- بشریٰ انصاری اور جنت مرزا کے درمیان بحث
گزشتہ ہفتہ سوشل میڈیا پر بشریٰ انصاری اور جنت مرزا کے درمیان ایک معاملے پربحث چھڑی۔ ہوا کچھ یہ تھا کہ ٹک ٹاکر جنت مرزا نے ایسا لباس زیب تن کیا ہوا تھا جس پر عیسائی مذہب کے کراس کا نشان موجود تھے، جس پر اداکارہ بشریٰ انصاری نے شدید غصے کا اظہار کیا۔
اداکارہ کی جانب سے ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں جنت کی نازیباں تصویرکے ساتھ ایک عدالتی حکم نامہ بھی لگایا ہوا تھا۔ جس کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ: '' ان جاہل ٹک ٹاک اسٹارز کو نہ اسلام کا پتہ ہے اور نہ عیسائیت کا،دُر فٹے منہ! ایسے لوگوں کے لئے افسوس ہے۔
جس پر ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا بھی رد عمل سامنے آیا انہوں نے کہا کہ '' اماں جی! وقت نکال کر حقیقت جان لیں، آپ کا تعلق بھی شوبز سے ہے، آپ کیسے کسی کو مذہب سے متعلق کچھ کہہ سکتی ہیں، میں معافی مانگ چکی ہوں، غلطی کسی سے بھی ہو سکتی ہے، کسی کو بددُعا دینا یا اس کے اخلاق سے متعلق کچھ کہنا یہ تو اچھی بات نہیں ہے۔
6- جیا علی کا بڑی عمر میں شادی کرنے پر بیان
حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھے والی مقبول اداکار و ماڈل جیا علی نے بڑی عمر میں شادی کے سے متعلق ایسی بات کہی کہ مداح عش عش کر اٹھے۔ ان کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میرے شوہر مجھ سے عمر میں چھوٹے ہیں اور میں ان سے عمر میں 5 سال بڑی ہوں۔ انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے کہ درخواست کی کہ شادی کے معاملے میں عمر کو لے کر مسئلہ نہ بنائیں، عمر کچھ نہیں میں نے دیر سے شادی کی ہے اور میں یہ بات فخر سے بتاتی ہوں۔