بچے کی سانس نہیں آرہی تھی، پھر۔۔۔ دیکھیں ننھے بچے کی جان بچانے کے لیے اس شخص نے کیا کیا؟

image

عام طور پر ریسکیو ورکرز کی معاشرے میں مدد کرتے وقت کی ویڈیوز ہم سوشل میڈیا پر ہی دیکھتے ہیں اور عموما پاکستان سے باہر کے ریسکیو ورکرز کی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں۔

اس کا یہ مطلب بالکل نہیں کہ پاکستان میں ریسکیو ورکرز اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے۔ پاکستان میں ایسے کئی واقعات ہوئے ہیں جب ریسکیو ورکرز اپنی جان پر کھیل کر انسانی جان بچاتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔

سپریٹینڈینٹ پولیس (ایس پی) عاطف نظیر کی جانب سے ٹوئیٹر پر شئیر کی گئی ویڈیو کو لوگوں کی جانب بے حد پسند کیا گیا۔

ویڈیو میں ریسکیو ورکر ایک نومولود بچے کی جان بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ریسکیو ورکر ایمبولینس میں نومولود کو اپنے منہ کے ذریعے سانس دے رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ریسکیو ورکر کی تعریف کی گئی جبکہ کئی صارفین نومولود کی صحت کے لیے بھی دعا کرتے دکھائی دیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US