مشیر اطلاعات فردوش عاشق اعوان اکثر ہی اپنے دبنگ بیانات سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اور اپنے مخالفوں کو جواب دینے میں ذرا بھی کتراتی نہیں ہیں اور انہیں کھری کھری سنا دیتی ہیں۔
اب ان کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اتنی تیزی کے ساتھ وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا گزشتہ روز مشیر اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے ایک نجی ٹی وی پروگرام کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر خان مندو خیل کو تھپڑ دے مارا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان اینکر پرسن جاوید چوہدری کے پروگرام میں جھگڑا پیش آیا،اس دوران فروس عاشق اعوان نے قادر خان مندوخیل کا گریبان بھی پکڑا اور انہیں تھپڑ رسید کر دیا۔اس دوران شو پر موجود دیگر عملہ دونوں رہنماؤں کو روکنے کی کوشش کرتا رہا،فوٹیج میں فردوس عاشق اعوان کو تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
تھپڑ پڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی جس پر سوشل میڈیا صارفین انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
اس سے قبل بھی متعدد پروگراموں میں فردوش عاشق اعوان آپے سے باہر ہوکر مہمانوں سے تلخ کلامی بھی کر چکی ہیں۔
واضح رہے رمضان المبارک میں فردوش عاشق کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں انہوں نے اسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ صدف کنول کو ان کی ڈیوٹی درست طریقے سے نہ نبھانے پر کھری کھری سنائی تھی۔