اندر جانے کے پیسے دینے پڑتے ہیں ۔۔ کراچی کا شہری اسلام آباد کے لکی ون مال کے اصولوں پر غصے میں برس پڑا

image

عام طور پر شاپنگ مالز میں ہر کوئی جا سکتا ہے، چاہے اس کا تعلق کسی بھی شعبے سے ہو۔ آپ کو کچھ خریدنا ہو یا پھر صرف وقت بتانا ہو، آپ مالز کا رخ کر سکتے ہیں کیونکہ مالز ایک ایسی جگہ ہے جہاں داخلہ فیس نہیں ہوتی۔

لیکن اب جو ویڈیو آپ دیکھنے جا رہے ہیں اس میں ایک کراچی کا نوجوان اسلام آباد کے لکی ون مال اصولوں سےس چکرا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کا نوجوان اسلام آباد کے مقامی مال میں خرید و فروخت کی غرض سے گیا تھا، تاہم مال کی داخلہ فیس کا سن کر ہی نوجوان کو کراچی کی یاد آگئی۔

ویڈیو میں نوجوان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے لکی ون مال میں داخلہ فیس ہی صرف 300 روپے ہے، چاہے آپ کچھ خرید و فروخت کرو یا نہ کرو، آپ داخل ہوگئے ہو، تو فیس دینی پڑیگی۔

نوجوان کا کہنا ہے کہ اس سے اچھا تو کراچی کا لکی ون مال ہے، نوجوان نے لاہور کی پارکنگ فیس 100 روپے ہونے پر بھی حیرت کا اظہار کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US