شادی بیاہ کے موقع پر سب سے زیادہ اگر کسی کو دیکھنے کے لئے لوگ آتے ہیں تو وہ دلہن ہے، سب کو دلہن کی تیاری، اس کا جوڑہ، اس کے زیورات یہاں تک کہ ہینڈ بیگز تک کو دیکھنے کا بہت شوق ہوتا ہے اور کچھ کو یہ دلچسپی ہوتی ہے دلہن تیار کہاں سے ہوئی ہے؟ لیکن کبھی غور کریں تو اہم نے اکثر اپنے گھر کی بڑی خواتین کو یہ ضرور کہتے ہوئے سُنا ہوگا کہ یہ کیسی دلہن ہے جس نے نتھ ٹیکا نہیں پہنا، کیونکہ اب فیشن میں وہ چھوٹی سی بالی نما تنھ آرہی ہے جس کو دلنہیں بڑے شوق سے پہنتی ہیں کیونکہ اس کو پہن کر کھانا کھانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔
لیکن کبھی آپ نے یہ سوال گھر میں پوچھا ہے کہ شادی کے دن خاص طور پر نتھ ٹیکا پہننا کیوں ضروری ہے؟ یا اس کے پیچھے ایسی کیا خاص وجہ ہے کہ نتھ ٹیکا پہنے بغیر دلہن کو دلہن نہیں سمجھا جاتا۔ ہر چیز کا کوئی نہ کوئی مطلب یا خاص مقصد ہوتا ہے اور اگر غور کریں تو آپ کو بھی اندازہ ہوگا کہ نتھ ٹیکا پہننے کے پیچھے کیا وجہ ہے؟
نتھ ٹیکا پہننے کی وجہ:
نتھ ٹیکا پہننے کی خاص وجہ یہ ہے کہ چونکہ پہلے کے دور میں لڑکیوں کی ناک ان کی شادی کے وقت ہی چھدوائی جاتی تھی، چاہے وہ مسلمان ہو یا غیر مسلم۔ شادی کے دن قریب آتے ہی ناک چھدوائی جاتی تھی جس کی خاص وجہ یہ تھی کہ جس جگہ سے ناک چھدوائی جاتی ہے وہ خواتین کا ایک خآص پریشر پوائنٹ ہوتا ہے جو انہیں دیگر مسائل سے بچاتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ بڑی عمر کی خواتین گھروں میں اکثر دلہنوں کو ٹوکتی ہیں کہ وہ شادی کے دن لازمی نتھ ٹیکا پہنیں۔ ایک انڈین ویب سائٹ کے مطابق خواتین کو ناک کے مسائل اس وجہ سے کم ہوتے ہیں کیونکہ ان کے پریشر پوائنٹ پر مستقل نتھ کی وجہ سے ایک پریشر رہتا ہے جس سے ان کو حمل اور دیگر مسائل میں کمی آ جاتی ہے۔
ناک چھدوانے کے بھی فائدے ہم آپ کو ہماری ویب میں پہلےہی بتا چکے ہیں، لیکن اگر آپ کی شادی ہونے والی ہے اور آپ نے ابھی تک ناک نہیں چھدوائی تو ایک مرتبہ ضرور جان لیں:
فائدے:
٭ ناک چھدوانے سے خواتین کو سر درد نہیں ہوتا، کیونکہ ماہرین ایسا بتاتے ہیں کہ خواتین کو سر درد کی شکایت زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے ناک چھدوانا خواتین کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔
٭ اس سے ماہواری کے درد میں کمی آ جاتی ہے کیونکہ ناک میں جس جگہ آپ پِن پہنتی ہیں وہ جگہ پیریڈ پریشر پوائنٹ ہے اور جب پریشر پوائنٹ پر پِن موجود ہوتی ہے تو یہ پِن درد کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔
٭ اس کی وجہ سے خواتین کے جسم میں ہارمونز متحرک ہو جاتے ہیں جو ان کے مدافعتی نظام کو بھی بڑھانے کا کام کرتے ہیں۔
٭ بچے کی پیدائش کے وقت بھی ہونے والے درد کو کنٹرول کرنے میں مدد نوز پِن کی وجہ سے ملتی ہے ایسا ماہرین کا خیال ہے۔
٭ گھٹنوں کے درد کو کم کرنے کے لئے بھی فائدہ مند ہوتی ہے۔
عام طور پر چونکہ شادی کے بعد اس قسم کے مسائل زیادہ ہوتے ہیں اسی وجہ سے خواتین کو شادی سے قبل ناک چھدوانے کے لئے کہا جاتا ہے۔