گٹر کا پانی لیا اور سبزی میں ڈال دیا۔۔۔ سبزی والے نے وزن بڑھانے کے لیے کونسا طریقہ اپنایا، دیکھیں وائرل ویڈیو

image

ویسے تو کرپشن، چوری ڈکیتی، لوٹ مار پر حکومت کو برا بھلا کہا جاتا ہے مگر لیکن ہم اپنے آس پاس ہونے واقعات کو نہیں دیکھتے۔

ہمارے ہاں اکثر لوگ دودھ میں ملاوٹ کرتے ہیں، رشوت بھی لیتے ہیں، مک مکا بھی کرتے ہیں مگر الزام صرف حکومت پر لگاتے ہیں۔ اس ویڈیو میں کچھ ایسا ہوا ہے جسے دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔

میرپور خاص کی خواجہ گوٹ سبزی منڈی اور فروٹ منڈی میں ایک شہری گندی نالی کے پانی کو اپنی سبزی کی بوری پر ڈال رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ شخص ایک بالٹی میں نالی کا پانی بھر کر بھنڈی کی بوری پر ڈال رہا ہے، گندہ پانی بوری پر ڈالنے سے بوری بھاری ہوجاتی ہے جس سے خریدنے والے کو بوری میں بھنڈی کی مقدار زیادہ ہونے کا گُمان ہوتا ہے۔

سبزی فروش کی جانب سے گندے پانی کی نالی سے پانی استعمال کیا جا رہا ہے جو کہ انسانی صحت کے لیے مضر صحت ہے۔

ویڈیو شہری کی جانب سے ایک پیج پر اپلوڈ کی گئی جو کہ وائرل ہوگئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US