ہر ہفتے کی طرح اس مرتبہ بھی
پیر کے دن ہماری ویب میں آپ لوگوں کو پچھلے ہفتے وائرل ہونے والی تصویروں سے متعلق بتایا جاتا ہے تاکہ آپ کو بھی یاد رہے کہ پچھلے ہفتے پاکستان اور دنیا بھر میں کیا کچھ ہو چکا ہے اس مرتبہ بھی ہم آپ کے لئے ایسی وائرل تصاویر لے کر آئے ہیں۔ آپ بھی دیکھیئے اور کمنٹ میں ضرور بتائیے گا کہ کونسی تصویر آپ کو سب سے زیادہ یاد رہے گی کیونکہ گزشتہ ہفتہ پاکستانیوں کے لئے بہت غمزدہ گزرا۔
ٹرین حادثہ :
گھوٹکی میں ہونے والے ٹرین حآدثے میں 60 مسافر اپنی جان سے گئے، کسی کے والد بچھڑے تو کسی کے باراتی انتقال کرگئے، کہیں ماں نے بچوں کو ٹرین سے جانے منع کیا تھا تو کہیں بچوں کا جانا ضروری تھا، اس حادثے سے دن نہ دن آنے والی خبریں اور تصاویر دیکھ کر لوگوں کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوتے رہے کوئی مغفرت کی دعا کرتا رہا تو کوئی اپنے پیاروں کے دکھ میں ہلکان ہوا۔
کینیڈا میں مارے جانے والے پاکستانی:
کینیڈا میں ایک پاکستانی فیملی کے 5 لوگوں کو بُری طرح کچل کر مارا گیا کیونکہ وہ مسلمان اور پاکستانی تھے، ان کا کوئی اور جرم نہ تھا، ان کی یہ تصویر جب سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، مسلمانوں میں خوف و ہراس بھی بڑھ گیا ہے اور لوگوں نے اسلاموفوبیا کے نام پر ہونے والی دہشت گردی کے خلاف بھی آواز اٹھائی۔
منال خان:
اداکارہ منال خان کی منگنی احسن محسن اکرام سے ہوئی تو انسٹاگرام پر ہر جگہ تصاویر چھاگئیں، کسی نے ان کے 3 لاکھ کے جوڑے کا مزاق اڑایا تو کسی نے ان کی منگنی کے کارڈ کو شادی کا کارڈ سمجھ لیا۔
گول روٹی:
پاکستان کے گاؤں سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی جس کا نام آمنہ ہے، گول روٹیاں بنا رہی ہے اور مذکورہ ویڈیو پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی پسند کی جا رہی ہے۔ اس کی تصاویر بھی خوب وائرل ہوئیں۔
بھارتی یوٹیوبر کے والدین :
بھارتی یوٹیوبر بھون بوم کے والدین بھی گذشتہ روز کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدین کے ساتھ تصاویر لگائی اور لکھا کہ آج اپنی زندگی کے اہم ستونوں کو کھودیا۔