آج کل سوشل میڈیا پر ایک مولانا صاحب کی ویڈیو کے بھرپور چرچے ہو رہے ہیں جس میں دیکھا گیا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ چلتے ہوئے کہیں جا رہے ہیں اور ان کی ویڈیو کسی نے ٹک ٹاک پر بنا کر اپ لوڈ کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ہوگئی۔
حال ہی میں اُنہیں مولانا صاحب کا اپنی اہلیہ کے ہمراہ انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کافی ساری دلچسپ باتیں کیں اور اپنے مخالفوں کو جواب بھی دیا۔
خیال رہے کہ یوٹیوب پر ان کی وائرل ویڈیو کو توڑ مروڑ کو پیش کیا گیا تھا جس کے باعث لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔
در حقیقت مولانا صاحب کا نام عامر خان ہے جنہیں مفتی تقی لاہور کے نام سے مشہور کر دیا گیا ہے۔ انٹرویو میں عامر خان کا کہنا تھا کہ یہ فرضی نام مجھے کسی نے دے دیا ہے میرے حلیے کی وجہ سے جبکہ میرا اصل نام عامر خان ہے۔
انہوں نے اپنے متعلق ایک پوسٹ 'دنیا میں ہی جنت کے مزے ' کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ کہنے والے ایک طرح صحیح کہا ہے۔ بیوی قدرت کی طرف سے ایک حسین تحفہ ہے جو مجھے چوتھی بیوی کے روپ میں ملا۔
عامر خان کا اپنی سابقہ اہلیہ کے حوالے سے کہنا تھا کہ میری تینوں اہلیہ سے طلاق ہوچکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میری چوتھی اہلیہ میری شاگردہ بھی رہ چکی ہیں لیکن صرف ایک ماہ کے لیے۔ عامر خان کا کہنا تھاکہ میں نے انہیں ایک ماہ کا کمپیوٹر کورس کروایا ہے۔ جب میری تیسری طلاق کا معاملہ چل رہا تھا تو اس دوران یہ مجھ سے کلاسز لے رہی تھیں اور یہ مجھے پسند آگئیں تھیں۔
عامر خان نے بتایا کہ پسند آجانے کے بعد میں نے انہیں شادی کے لیے پروپوز کیا اور انہوں نے میرا پروپوزل قبول کیا اور پھر آخر کار ہم دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
چوتھی شادی کرنے والے عامر خان نے اپنی اور اپنی اہلیہ رابیہ خان کی عمر کے درمیان فرق سے متعلق کہا کہ میری اہلیہ مجھ سے 20 سال چھوٹی ہیں اور میں 50 سال کا ہوں۔
عامر خان کی اہلیہ نے انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ازدواجی زندگی بہت اچھی گز رہی ہے اور ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں۔