حادثات کسی بھی طرز کے ہوں،صرف سوچ کر ہی انسان کی روح کانپ اٹھتی ہے۔ ہم روزانہ کی بنیاد پر کار اور موٹر سائیکل کے حادثات دیکھتے ہیں جن میں انسانی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔
یہ تو ہوگئی کار اور موٹرسائیکل کے حادثات کے حوالے سے بات اب آتے ہیں ٹرین حادثات پر جن میں ایک دو نہیں بلکہ درجنوں انسانی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔
ٹرین میں سفر کرنے کے دوران سب سے زیادہ اس بات کا خوف درپیش ہوتا ہے کہ کہیں دوسری ٹرین سامنے سے اچانک نہ آجائے اور تصادم ہوجائے۔
آج ہم جانیں گے ان 3 خطرناک ٹرین حادثات کے حوالے سے جن میں تصادم ہوا اور کہیں تصادم ہونے سے بال بال بچت ہوئی۔
1- گھوٹکی ٹرین حادثہ
رواں ماں گھوٹکی میں پیش آنے والا افسوسناک ٹرین حادثہ بھی دراصل دو مسافر ٹرینوں کے تصادم کی صورت میں پیش آیا جس میں 65 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں ساتھ ہی 100 سے زائد مسافر زخمی ہوئے تھے۔
ٹرین حادثہ بیچ رات 3 بج کر 48 منٹ پر پیش آیا تھا جب ملت ایکسپریس اور سر سید احمد ایکسپریس جس میں ملت ایکسپریس کی بوگیاں ڈہرکی کے قریب پٹری سے اتر گئیں جبکہ سرسید ایکسپریس آکر ملت ایکسپریس سے ٹکرا گئی تھیں۔
2- چین میں تیز رفتار ٹرینیں آمنے سامنے
ایسی ہی طرز کا ایک اور واقعہ چین میں پیش آیا جب دو تیز رفتار ٹرینوں آمنا سامنا ہوا۔ اس خوفناک مناظر کی ویڈیو بھی خوب وائرل ہورہی ہے۔ عام طور پر چین میں چلنے والی جدید ٹرینوں کی رفتار بہت تیز ہوتی ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک ہی جگہ پر تین دوڑتی ہوئی تیز رفتار ٹرینیں ریولے ٹریک پر ایک دوسرے کی مخلاف سمت کی جانب بڑھ رہی ہیں۔ ایک وقت کے لیے ایسا لگتا ہے کہ تینوں ٹرینوں میں تصادم ہوجائےگا لیکن خوش قسمتی سے کنٹرول روم سے ہدایات ملنے پر ٹرین ڈرائیور مہارت کے ساتھ ٹرین کو دوسری سمت موڑ لیتا ہے۔ یہ ویڈیو کسی ایکشن فلمی سین کے مناظر سے کم نہ تھی۔
3- شیخوپورہ کے نزدیک مسافر ٹرین حادثہ
یہ ٹرین حادثہ بھی پاکستان میں ہی پیش آیا جب 2 جولائی 2020 کو شیخوپورہ کے نزدیک مسافر ٹرین اور بس کے درمیان تصادم میں کم از کم 22 افراد جان سے گئے۔ ٹرین حادثہ فاروق آباد اور بحالی ریلوے اسٹیشن کے درمیان بغیر پھاٹک والی ریلوے کراسنگ پر پیش آیا۔