بےوقوف جاسوس جو خود بھی پکڑے گئے اور ساتھیوں کو بھی پکڑوا گئے۔۔۔ جانیں ان 5 ناکام بھارتی جاسوسوں کے بارے میں جن کو پاکستان نے نہ چھوڑا

image

پاکستان میں بھارت کی جانب سے افراتفری پھیلانا کوئی نئی بات نہیں ہے، اس افراتفری کے لیے بھارت کئی طریقوں سے کوششیں کر رہا ہے مگر ہر بار منہ کی کھانی پڑتی ہے۔

کبھی افغانستان کے ذریعے تو کبھی مقامی لوگوں کو ورغلا کر، بھارت نے کئی مرتبہ پاکستان میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی ہے مگر ہمیشہ ناکامی سے ہی دوچار رہا ہے۔

آج ایسے ہی اُن بھارتی جاسوسوں کے بارے میں بتائیں گے جو کہ اپنے مشن میں نہ صرف ناکام ہوئے بلک بھارتی مشن کو بھی بے نقاب کر ڈالا۔

سربجیت سنگھ:

1990 میں پاکستان سے گرفتار کیے گئے سربجیت سنگھ کو پاکستان میں انتشار پھیلانے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

فیصل آباد، لاہور، ملتان سمیت کئی شہروں میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث سربجیت سنگھ کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا، جب وہ دہشتگردانہ کاروائیوں کی معاونت کرر ہا تھا۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اس جاسوس کو گرفتار کیا تھا، واضح رہے سربجیت پاکستان میں دہشت گردی کے بڑے واقعات سمیت انتشار پھیلانے کا مشن لے کر آیا تھا جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنایا۔

جبکہ 2013 میں سرجبیت سنگھ کوٹ لکھ پت جیل میں موجود دیگر قیدیوں کے حملہ کی وجہ سے ہلاک ہوگیا تھا۔

کشمیر سنگھ:

کشمیر سنگھ کو 1973 میں پاکستان سے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جو کہ بھارت کے انتہا پسندانہ مشن کے ساتھ پاکستان آیا تھا، مگر پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے اس جاسوس کو مشن مکمل کرنے سے پہلے ہی پکڑ لیا تھا۔

بعدازاں صدر پرویز مشرف نے جاسوس کشمیر سنگھ کو معافی دے دی تھی۔

رویندرا کوشیک:

رویندرا کوشیک بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را کی جانب سے ایک مشن کے ساتھ آیا تھا، اس بار پینترا کچھ یوں تھا کہ جاسوس کو تعلیمی ادارے میں داخلہ دلایا جائے گا اور پھر انتشاری کاروائیاں بھی کی جائیں گی۔

دو سالہ ٹریننگ لینے کے بعد رویندرا کو جامعہ کراچی میں داخلہ دلایا گیا، دشمن نے بہت ہی چوکنا ہو کر کام کرنا چاہا لیکن پاکستانی مارخور سے بچ نہ پایا۔

اس جاسوس نے حساس معلومات بھارت تک پہنچانے کی کوشش کی جس میں وہ کامیاب نہ ہوسکا، اس پر سونے پر سہاگہ ایک اور بھارتی جاسوس کی گرفتاری نے رویندرا کوشیک کے مشن کا پردہ چاک کیا۔ یعنی بھارتی جاسوس نے اپنے ہی ساتھی کو بھی پھنسا ڈالا۔

شیخ شمیم:

1989 میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شیخ شمیم کو گرفتار کیا گیا تھا۔ پاک بھارت بارڈر پر رنگے ہاتھوں پکڑا گیان تھا، جسے بعدازاں 1999 میں پھانسی دے دی گئی تھی۔

کلبھوشن یادو:

2016 میں بھارتی انٹیلیجنس آفیسر کلبھوشن یادو کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا، اس جاسوس کی خاص بات یہ ہے کہ کلبھوش ایک حاضر سروس آفیسر ہے جبکہ بلوچستان سمیت پاکستان میں مقامی طور پر انتشار پھیلانے میں ملوث ہے، اس حاضر سروس آفیسر کی گرفتاری نے بھارت کو ہکا بکا کر دیا تھا۔

آج بھی کلبھوش یادو پاکستان میں قید ہے اور اپنی سزا کا منتظر ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US