2500 کا ماسک ! ان کے ماسک میں ایسی کیا بات ہے جو اس کی قیمت اتنی زیادہ ہے؟ جانیں شاہی خاندان کی 5 عام سی چیزوں کی مہنگی قیمت جو آپ کو بھی حیران کردیں گی

image

برطانوی شاہی خاندان ویسے تو دنیا کا ایک امیر ترین خاندان ہے مگر اس خاندان کے بارے میں چند ایسی باتیں سامنے آتی ہیں جو کہ آپ کو بھی حیران کر دیں گی۔

ملکہ برطانیہ ویسے تو کچھ اصول و ضوابط کے ساتھ زندگی گزر بسر کرتی ہیں مگر ان چند باتوں کے بعد ہو سکتا ہے آپ سوچیں کہ یہ فضول خرچے بھی کیا اصول و ضوابط میں شامل ہے؟

سالانہ سوورین گرانٹ رپورٹ کے مطابق شاہی خاندان نے کُل 158 ملین ڈالرز خرچ کیے ہیں جو کہ پاکستانی 24 ارب سے زائد کی رقم بنتی ہے۔ واضح رہے سوورین گرانٹ شاہی خاندان کو سالانہ سفر کے اخراجات، شاہی محل میں موجود اسٹاف کا خرچہ اور دیگر شاہی خاندان کی چیزوں کے حوالے سے دیا جاتا ہے۔

دسمبر میں برطانوی شاہی جوڑے پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی پورے برطانیہ کے سفر کو یاد گار بنانے کے لیے رائل ٹرین کو منتخب کیا گیا تھا۔ 9 ڈبوں پر مشتمل یہ ٹرین مکمل طور پر ایک گھر ہے جس میں ضرورت کی ہر چیز میسر ہے۔ ایک جوڑے کے سفر کے لیے 9 بوگیوں پر مشتمل ٹرین؟ کیوں ہو گئے نا حیران۔

اس کے ساتھ ساتھ آپ کو بتاتے ہیں کہ پرنس ولیم اور کیٹ کے بچے ہر روز ایک نیا جوڑا زیب تن کرتے ہیں اور ہر روز پہنا جانے والا جوڑا کوئی عام جوڑا نہیں ہوتا بلکہ 9 ڈالرز جو کہ پاکستانی 1500 کے قریب بنتے ہیں، کا ہوتا ہے۔

کیٹ مڈلٹن بھی کسی سے کم نہیں ہیں، کیٹ کے ماسک بھی دنیا بھر میں توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، ذرائع کے مطابق کیٹ کے ماسک کی قیمت 15 ڈالرز ہے جو کہ پاکستانی ڈھائی ہزار بنتے ہیں۔

کویت کے رہنما الشیخ کے انتقال پر پرنس چارلز خصوصیی طور پر تعزیت کرنے گئے تھے، یہ تعزیتی دورہ شاہی خاندان کو ایک لاکھ آٹھ ہزار ڈالرز یعنی تقریبا 17 کروڑ پاکستانی روپے کا پڑا تھا۔ اس دورے میں صرف آنے جانے کا خرچہ ہی 17 کروڑ تھا۔

یہ شاہانہ اخراجات برطانوی شاہی خاندان کو دنیا بھر میں منفرد طور پر پیش کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US