ہم سے ہماری چھت نہیں چھینی جائے ورنہ ہم کہاں جائیں گے ۔۔ نسلہ ٹاور کی رہائشی معصوم بچی کی فریاد سن کے آپ بھی رو جائیں گے

image

رواں ماہ چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی جانب سے کراچی میں قائم نسلہ ٹاور گرانے کا حکم جاری کیا گیا ہے جس کے بعد عمارت میں رہائشی عوام کا نسلہ ٹاور گرانے کے خلاف احتجاج جاری ہے۔نسلہ عمارت میں رہنے والے بچوں بڑوں سمیت تمام بزرگ رہائشی بے حد پریشانی کا شکار ہیں اور سپریم کورٹ سے عمارت گرانے کا فیصلہ واپس لینے کی گزارش کر رہے ہیں۔

ٹائمز آف کراچی کی جانب سے گزشتہ روز ایک ویڈیو شئیر کی گئی جس میں نسلہ ٹاور کی رہائشی خواتین اور بچوں کی جانب سے میڈیا سے گفتگو ہوئی جس میں ایک بچی نے بھی چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی۔

بچی کا کہنا تھا کہ ہم سے ہماری چھت نہیں چھینی جائے ،اگر ہم سے یہ ہماری چھت جھینی جائے گی تو ہم کہاں جائیں گے، ہمارے پاس یہی ایک گھر ہے اس کے علاوہ ہمارے پاس اور کوئی جگہ نہیں پے جہاں ہم رہ سکیں۔

بچی کا دکھ بھرے لہجے میں کہنا تھا کہ میری پڑھائی اس معاملے کی وجہ سے بہت متاثر ہورہی ہے اور میں اپنی تعلیم پر دھیان نہیں دے پارہی۔ بچی کا سوال تھا کہ آپ بتائیں کہ میں اس طرح انٹرویوز دوں یا پھر اپنی پڑھائی کروں۔

ایک اور خاتون کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ چیز جسٹس صاحب آپ اپنے فیصلے پر براہ کرم نظر ثانی کیجیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ گھر بنانا بہت مشکل رہا ہے ہم یہاں کئی سالوں سے رہائش پذیر ہیں اور اس کے علاوہ ہمارے پاس قانونی اسناد بھی پورے ہیں۔

ایک اور خاتون کا کہنا تھا کہ ہم بھی آپ بھی بہن بیٹیوں کی طرح ہیں ہم آپ سے بہت گزارش کرتے ہیں کہ اپنے فیصلہ واپس لیں اور انصاف کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US