بھارت میں ویسے تو سیاست دان اور سیلیبریٹیز کی سیکیورٹی کے لیے اہلکار اور کتے تیعنات ہوتے ہیں مگر آموں کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی گارڈ رکھنے کا حیرت انگیز واقعہ بھی بھارت میں پیش آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں آموں کے کاشتکار نے آموں کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی اہلکار رکھ لیے ہیں۔
جاپان میں کاشت کیے جانے والے یہ آم بھارتی شہری نے اپنے فارم میں اگائے ہیں، میاز نامی سرخ آم دنیا کے مہنگے ترین آم تصور کیے جاتے ہیں۔ اس سرخ آم کو بھارت میں 21 ہزار روپے میں دینے کی پیش کش کی گئی ہے۔ جبکہ گزشتہ سال اس مہنگے ترین آپ کی قیمت پاکستانی روپے میں تقریبا چھ لاکھ روپے فی کلو تک گئی تھی۔
البتہ اس مہنگے آم کی کاشت کرنے والے فارمر کا کہنا ہے کہ میڈیا میں اس مہنگے آم کی خبر چلتے ہی اس آم کو چوری کرنے کے لیے کئی مرتبہ چوروں نے حملہ کیا ہے، چوروں سے بچنے کے لیے ہم نے فارم میں چار سیکیورٹی اہلکار تعینات کردیے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ 6 جرمن شیفرڈ نسل کے کتے پَہْرے داری کے لیے رکھے ہیں۔ جبکہ کاشتکار کو سیکیورٹی کے لیے تیعنات کیے گئے ان اہلکاروں اور کتوں پر بھاری معاوضہ ادا کرنا پڑ رہا ہے۔