پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار محمود اسلم المعروف محمود صاحب ایک مایہ ناز شخصیت اور جانے مانے فنکار ہیں۔
انہوں نے اپنے شوبز کیرئیر میں متعدد سپر ہٹ ڈرامہ سیریلز میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے اور آج بھی مشہور ڈرامہ سیریل بلبلے سیزن 2 میں اداکاری کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پاکستانی فلموں میں جلوہ گر ہوچکے ہیں۔ انہوں نے 1970 میں فنکاری کا آغاز کیا۔ اداکار محمود اسلم کراچی میں پیدا ہوئے۔
آپ نے انہیں اکثر آن اسکرین دیکھا ہے مگر کبھی ان کو اپنے حقیقی اہلخانہ کے ساتھ نہیں دیکھا ہوگا۔ محمود اسلم کی پہلی شادی سہگل خاندان کی خاتون سے ہوئی۔ جبکہ ان کی دوسری شادی امبر نوشین سے ہوئی جن سے تو سب واقف ہیں کیونکہ ان کا بھی شوبز صنعت سے ہی تعلق ہے۔
امبر نوشین محمود اسلم سے عمر میں کافی چھوٹی بھی ہیں۔ ان کی پہلی اہلیہ سے ایک بیٹ اور ایک بیٹی ہیں جبکہ دوسری اہلیہ امبر نوشین سے 2 بیٹیاں ہیں اور دونوں اپنی پڑھائی لکھائی میں مصروف ہیں۔
محمود اسلم کا شمار ان مرد اداکاروں میں ہوتا ہے جو 40 برس کی عمر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔
ایک ٹی پروگرام میں اداکار محمود اسلم کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی دونوں اہلیہ کو ان کی مرزی کے مطابق رہنے کی اجازت دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دونوں گھروں کے اخراجات پورے کرتے یہاں تک ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی دونوں بیگمات کو خود سے ناشتہ بنا کر دیتے ہیں۔
اداکار محمود اسلم کی پہلی اہلیہ سے جو بیٹا ہے ان کا نما جبران محمود ہے تاہم ان کی پہلی اہلیہ کے بچوں سے متعلق دیگر تفصیلات معلوم نہ ہوسکیں۔
اداکار محمود اسلم اپنی دونوں فیملیز کو بہت سپورٹ کرتے ہیں اور خوش مزاجی کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔