میرا تھپڑ آپ کے تھپڑ کے آگے ٹک نہیں پائے گا ۔۔ عامر لیاقت حسین نے کس مشہور شخصیت کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دے دی؟ جانیے

image

پاکستانی سیاست ایک ایسی کشتی ہے جو کہ کسی بھی وقت اپنا راستہ تبدیل کر سکتی ہے، اس کشتی کے سوار سیاست دان اپنے نیا اور اپنے آپ کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے نظر آتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی اس خبر میں ہوا ہے۔ ہماری ویب کی اس خبر میں آپ کو ممبر قومی اسمبلی اور ہوسٹ عامر لیاقت حسین کے ٹوئیٹ سے متعلق بتائیں گے۔

ہوسٹ عامر لیاقت حسین نے گزشتہ الیکشن پاکستان تحریک انصاف کی سیٹ سے لڑا تھا اور کامیاب بھی ہوئے تھے۔ لیکن حال ہی میں انہوں نے پنڈورا پیپرز کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف کی سیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ ان کے اس فیصلے پر پاکستان تحریک انصاف سمیت سوشل میڈیا پر کھلبلی مچ گئی تھی۔
مگر اب حال ہی میں ان کے اور ٹوئیٹ نے سوشل میڈیا صارفین سمیت سب کو اپنی طرف متوجہ کر دیا ہے۔ عامر لیاقت حسین نے اپنے ٹوئیٹ میں فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری میرے معاملات سے فاصلہ رکھیں مناسب رہے گا، ورنہ میرا تھپڑ آپ کے تھپڑ کے آگے ٹک نہیں سکے گا۔ بہتر ہے خاموش رہیں۔ عامر لیاقت حسین نے فواد چوہدری کو ان کا وہ تھپڑ یاد دلایا جو کہ انہوں نے ایک نجی تقریب میں اینکر مبشر لقمان کو مارا تھا، جبکہ ساتھ یہ بھی کہا کہ میرے معاملات میں دخل نہ دیں کیونکہ عامر لیاقت کا تھپڑ ٹک نہیں پائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US