پاکستان اسٹاک ایکسچینج گزشتہ کاروباری روز کی بڑی مندی کے بعد آج بھی شدید اتار چڑھاؤ کا شکار رہی۔ کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں دباؤ دیکھا گیا، تاہم بعد ازاں خریداری بڑھنے سے انڈیکس نے ریکوری بھی کی لیکن اختتام پر مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی۔
ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 2,218 پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ بعد ازاں 647 پوائنٹس تک کی ریکوری بھی دیکھنے میں آئی۔
کاروبار کے دوران 181 ہزار پوائنٹس کی حد گرنے کے بعد دوبارہ بحال ہوگئی جبکہ 182 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی ایک مرحلے پر بحال ہوئی تاہم برقرار نہ رہ سکی۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 369 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 181,259 پوائنٹس پر بند ہوا۔