امریکی فوج نے کہا ہے کہ ایران میں فضائی دفاع کے نظام، میزائلز اور ڈرونز کی ذخیرہ گاہوں سمیت تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت میں عریفجان اور علی السالم، جبکہ بحرین میں الجفیر اور شیخ عیسیٰ کے امریکی اڈوں پر جوابی حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
- بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب امریکہ کی جانب سے ایران پر دوبارہ فضائی حملے کیے گئے ہیں
- ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق بوشہر، بندر عباس اور ابو موسیٰ جزیرے سمیت متعدد مقامات حملوں کی زد میں آئے ہیں
- صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر ایرانی حملوں کا جواب ہے
- ایران کے پاسداران انقلاب نے جوابی حملوں میں کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے
- تیل کی قیمت چند ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
امریکی حملوں کے بعد ایران کی جوابی کارروائی: پاسداران انقلاب کا بحرین اور کویت میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ