امریکی فوج نے کہا ہے کہ ایران میں فضائی دفاع کے نظام، میزائلز اور ڈرونز کی ذخیرہ گاہوں سمیت تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت میں عریفجان اور علی السالم، جبکہ بحرین میں الجفیر اور شیخ عیسیٰ کے امریکی اڈوں پر جوابی حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
تازہ حملوں کے بعد تہران اور مشہد کے درمیان ٹرین سروس معطل، دو راتوں کے دوران امریکی حملوں میں 14 افراد ہلاک ہوئے: ایران کی وزارتِ صحت