کنگ خان بیٹے سے ملنے جیل گئے تو اس دوران پڑا ان کے اور اننیا پانڈے کے گھر پر چھاپا ۔۔ دیکھیں ویڈیو مناظر

image

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان، آج صبح اپنے بیٹے سے ممبئی کی جیل میں ملاقات کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان سے ملاقات کیلئے ممبئی کی آرتھر روڈ جیل کا دورہ کیا۔ تاہم باپ بیٹے کے درمیان کیا گفتگو ہوئی اس کے بارے میں کوئی واضح اطلاعات موجود نہیں ہیں۔ جبکہ کہا جارہا ہے کہ شاہ رخ خان کی جیل میں بیٹے کے ساتھ ہونے والی ملاقات 18 منٹ تک جاری رہی تھی۔

دوسری جانب آج بھارتی انسدادِ منشیات کے ادارے ناکوٹکس کنٹرول بیورو نے بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے گھر چھاپہ مارا۔

جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے کے گھر بھی (این سی بی) کی جانب سے کروائی میں گھر کی تلاشی لی گئی۔ جس کے بعد چنکی پانڈے کی بیٹی کو بھی منشیات کیس میں طلب کر لیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر صارفین مختلف انداز میں اپنے تبصرے دے رہے ہیں۔

ایک نے کہا کہ شاہ رخ خان نے خود میڈیا کو بلایا ہے تاکہ لوگوں کو پتا چل جائے کہ وہ اپنے بیٹے سے ملاقات کرنے آرہے ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ والد کو اس طرح تکلیف میں دیکھ کر دوکھ ہورہا ہے۔

ایک صارف نے دو تصاویر کے ساتھ لکھا کہ ایک سرعام قتل کرنے والے کو ضمانت مل سکتی ہے، مگر دوسرے کو ضمانت نہیں دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ آریان کی ضمانت کی درخواست گزشتہ روز این ڈی پی ایس کی ایک خصوصی عدالت نے مسترد کردی تھی۔ جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق مبئی ہائی کورٹ 26 اکتوبر کو ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow