مشہور شخصیات اکثر و بیشتر میڈیا کے سامنے کچھ ایسے کر جاتے ہیں جو کہ سب کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے، یہی وہ عمل ہوتا ہے جو کہ بعد ازاں خود ان کے لیے مشکلات کھڑی کر دیتا ہے۔
HamariWeb.com آج آپ کو ایسی ہی ایک خبر سے متعلق معلومات فراہم کرے گا، جس میں اداکارہ کاجول اور ان کی بہن سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
کاجول بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ہیں اور وہ میڈیا کی نظروں میں عموماً رہتی ہی ہیں۔ لیکن میڈیا اس وقت انہیں مزید توجہ دینے لگا جب وہ ایک پوجا کی تقریب سے باہر نکلیں اور اپنی بہن سے الجھ پڑیں۔
کاجول اپنی والدہ کے ساتھ تقریب سے واپس آ رہی تھیں۔ تب ہی وہ ایک اور خاتون کے ساتھ باتیں کرنے لگ گئیں۔ والدہ اور کاجول باتوں میں مگن ہی تھے کہ تب ہی کاجول کی بہن وہاں آ گئیں۔
کاجول اپنی والدہ سے کسی موضوع پر ہی بات کر رہی تھیں کہ عین اس وقت بہن بھی وہاں آ گئیں اور کاجول اور والدہ کی گفتگو کے دوران ہی بولنا شروع کر دیا جس پر کاجول نے بہن کو شٹ اپ کہہ دیا جس پر بہن بولنے لگیں۔
والدہ نے دونوں بیٹیوں کا بازو پکڑا اور دونوں کو چپ رہنے کا اشارہ کیا، جس پر دونوں چپ ہو گئیں۔ اور بعد میں کاجول کو بھی الگ سے سمجھایا کہ میڈیا سامنے ہے جس کا اندازہ بعد سزا کاجول ہو گیا تھا۔
دونوں بہنوں کے درمیان بحث کسی بیان کو لے کر ہو رہی تھی۔ سوشل میڈیا کے مطابق دونوں بہنوں کے درمیان بحث کاجول کی بہن کے میڈیا کو دیے گئے بیان کی وجہ سے ہو رہی تھی۔ تاہم والدہ نے دونوں بہنوں کو چپ کرا دیا۔