میری بیٹی کو 3 ہیلپر اور خالہ سنبھالتی ہیں ۔۔ فلک شبیر نے مزید اپنی بیٹی اور اہلیہ سے متعلق کیا بتایا؟

image

شوبز کی سب سے خوبصورت جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر حال ہی میں ننھی بیٹی کے والدین بنے ہیں جس کے بعد ان کی فیملی مکمل ہوچکی ہے۔

گذشتہ روز معروف گلوکار اور سارہ خان کے شوہر فلک شبیر کا سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر صارفین کے ساتھ سوال جواب کا سیشن ہوا۔

دورانِ سیشن فلک شبیر سے جب ایک صارف نے پوچھا کہ آپ مزید کتنے بچے چاہتے ہیں؟ جس پر فلک نے جواب دیا کہ بچے دو ہی اچھے، یعنی کہ وہ مزید ایک اور بچے کی خواہش رکھتے ہیں مزید خدا کی مرضی۔

اس کے علاوہ فلک شبیر کا کہنا تھاکہ وہ اپنی اہلیہ سارہ اور اپنی بیٹی عالیانہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کرنے کے بھی خواہشمند ہیں۔

ایک مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے تسلیم کیا بیٹی عالیانہ کی پیدائش کے بعد جب انہوں نے پہلی مرتبہ انہیں ہاتھوں میں اٹھایا تو وہ جذبات میں آکر آبدیدہ ہوگئے۔

گلوکار نے ایک سوال پر بتایا کہ والد بننے کے بعد وہ یکسر بدل گئے ہیں، نہ صرف ان کی حالت بلکہ جذبات بھی تبدیل ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان کے ہاں رواں ماہ 9 اکتوبر کو بیٹی عالیانہ فلک کی پیدائش ہوئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow